• صارفین کی تعداد :
  • 1102
  • 9/21/2014
  • تاريخ :

داعش کو سي آئي اے نے پروان چڑھايا

داعش کے خلاف جنگی طیّاروں کے استعمال کی تیاری

امريکي صحافي ڈين ڈيبر نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کو امريکي خفيہ ايجنسي سي آئي اے نے پروان چڑھايا ہے اور يہ گروہ واشنگٹن کے مفادات کے لۓ کام کر رہا ہے- ڈين ڈيبر نے پريس ٹي وي کو انٹرويو ديتے ہوئے عراق اور شام ميں دہشتگرد گروہ داعش کي بڑھتي ہوئي سرگرميوں کي جانب اشارہ کيا اور اس دہشتگرد گروہ کو امريکي حکومت اور سي آئي اے نے خطے ميں اپنے اثر و نفوذ کے اضافے کے مقصد سے پروان چڑھايا ہے- اس امريکي صحافي نے مزيد کہا کہ امريکہ خطے ميں داعش کا مقابلہ نہيں کرنا چاہتا ہے کيونکہ يہ گروہ امريکي مفادات کے لۓ کام کر رہا ہے- امريکي صحافي نے مزيد کہا کہ امريکہ نے وعدہ کيا تھا کہ وہ سال کے اختتام سے پہلے عراق سے اپنے فوجي نکال لے گا اور اب وہ عراق ميں اپني مداخلت کا سلسلہ جاري رکھنے کے لۓ داعش کو ايک حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

داعش کي سرگرميوں کي روک تھام

داعش کے خلاف عالمي اتحاد