تاريخي پلوں کي سرزمين
ايران کا صوبہ لرستان ايک سرسبز اور دلکش مناظر سے بھرپور علاقہ ہے جہاں قدرتي مناظر سے محبت کرنے اور لگاۆ رکھنے والوں کا ہميشہ رش لگا رہتا ہے - اس صوبے کا سفر کرکے انسان کو بہت خوشي محسوس ہوتي ہے اور مصروف زندگي کي ساري کي ساري تھکان اتر جاتي ہے - لرستان صوبے ميں اگرچہ بہت ساري تاريخي عمارتيں موجود ہيں مگر يہاں کے تاريخي پل اپني شہرت اور انفراديت کي وجہ سے بہت سے سياحوں کي توجہ کا مرکز بنے ہوۓ ہوتے ہيں - جب کبھي آپ کو اس علاقے کا سفر کرنا مقصود ہو تو مندرجہ ذيل تاريخي پلوں کي فہرست اور معلومات کو اپنے ہمراہ ضرور رکھيں تاکہ کوئي ايسا علاقہ نہ ہو جسے آپ ديکھنے سے محروم رہ جائيں -
پل دختر
اسلام سے قبل کا يہ ايک تاريخي پل ہے جو بہت ہي قابل ديد اور قابل ارزش ہے - لرستان ميں يہ دوسرا پل ہے جو " پل دختر " کے نام سے معروف ہے - پہلا پل کوہ دشت کے علاقے ميں واقع ہے جبکہ دوسرا جايدر ميں کوہ تخت کے کنارے ، کشکان رودخانے پر واقع ہے - اس کي اصل ساخت تقريبا ساساني دور سے تعلق رکھتي ہے -
اس پل کو 4 ہجري قمري ميں مرمّت کيا گيا - اس پل کي لمبائي 270 ميٹر اور بلندي 18 ميٹر ہے - رودخانے سے اس کي بلندي تقريبا 30 ميٹر ہے - يہ پل ايران کے دو مشہور علاقوں لرستان اور ايلام کے درميان واسطے کا کام کرتا ہے -
پل کشکان رود
يہ پل قديم شاپور خواست کے علاقے کي طرف جانے والے راستے پر واقع ہے - اس پل کو ديکھنے کے ليۓ ضروري ہے کہ خرم آباد کا سفر کيا جاۓ - اس پل کي لمبائي 320 ميٹر اور اس کا عرض 20 سے 23 ميٹر ہے - اس کي بلندي 10 ميٹر سے 26 ميٹر تک ہے - يہ پل بہت پرانا ہونے کي وجہ سے ايک حد تک خراب ضرور ہوا ہے مگر پھر بھي اپني اصل حالت کو ظاہر کر رہا ہے - اس کي بنيادوں کو بڑے بڑے پتھروں سے بنايا گيا ہے - اس کي بناوٹ ميں استعمال ہونے والے مواد ميں مٹي ، پتھر اور اينٹيں بھي شامل ہيں - اس پل کے بارے ميں يہ خيال کيا جاتا ہے کہ آل حسنويہ کےدور ميں بنايا گيا ہو گا - اس کے نزديک ہي تين مزيد قديم پل بھي واقع ہيں - ( جاري ہے )
متعلقہ تحریریں:
صوبہ يزد
ملا صدرا کا تاريخي گھر