• صارفین کی تعداد :
  • 5081
  • 8/27/2014
  • تاريخ :

صبر کرنے کي مشق کريں

صبر کو سيکھنے کے ليۓ مشق کي ضرورت ہوتي ہے تاکہ يہ عادت آپ کي ذات ميں پختگي کے  ساتھ شامل ہو جاۓ - والدين کو يہ کوشش کرني چاہيۓ کہ گھر ميں مختلف مواقع پر اور مختلف بہانوں سے اس کے ليۓ ماحول کو سازگار بنايا جاۓ تاکہ صبر کي  تمرين کرتے ہوۓ بچوں کے سامنے ايک مثال پيش کي جاۓ - مثال کے طور پر ايک منظم پروگرام کے ذريعے صبر کي افاديت پر گھر ميں بات چيت کي جاۓ اور صبر کے مفہوم اور اس کے فائدوں کو گھر کے افراد کےسامنے بيان کيا جاۓ - بہترين طريقہ يہ ہوتا ہے کہ بچوں کي موجودگي ميں اپني شريک حيات کے ساتھ اس موضوع پر گفتگو کي جاۓ - مثلا اپنے شوہر سے کسي ايسے کام کے بارے ميں سوال کريں کہ جو اس نے انجام نہيں ديا ہے  اور جب شوہر بار بار پوچھنے پر جواب نہيں دے رہا تو اپنے بچوں کے ساتھ مشورہ کريں کہ آپ کے والد ميرے سوال کا جواب نہيں دے رہے ہيں ، ايسي صورت ميں آپ کا  کيا خيال ہے کہ کيا  کرنا چاہيۓ کہ آپ کے والد ميرے سوال کا جواب ديں - اس کام کے تکرار سے بچوں ميں صبر اور حوصلہ پيدا ہو گا اور بچوں کو يہ پتہ چلے  گا کہ کوئي جواب نہ ملنے کي صورت ميں بھي اپنے اوسان کو خطا نہيں ہونے دينا ہے - غصہ نہيں کرنا ہے اور بہت آرام کي حالت ميں رہتے ہوۓ مناسب راہ حل پيدا کرنا ہے -بچوں کے ساتھ مشورے کي وجہ سے بچوں ميں قوّت فيصلہ پيدا ہو گا اور وہ بہترين راستے کا انتخاب کرنے کے قابل ہو جائيں گے -

بچے کو صبر کرنے کا موقع فراہم کريں

بعض والدين اپنے بچوں کے ليۓ بہترين والدين بننے کي کوشش کرتے ہيں اور اپنے بچوں کي کسي بھي ضرورت کو فوري طور پر برطرف کرنے کي کوشش ميں ان کي غلط انداز ميں تربيت کر رہے ہوتے ہيں - اچھي تربيت  کے ليۓ ضروري ہے کہ بچے ميں صبر کي طاقت پيدا کريں تاکہ مستقبل ميں اگر اسے وہ چيز ميسر نہ بھي ہو  تو وہ  خود پر قابو رکھ سکے - والدين کو چاہيۓ کہ تربيت کي غرض سے اپنے بچے کي کسي بھي غير ضروري ضرورت کو فوري طور پر برطرف مت کريں اور اس موقع کو غنيمت جانتے ہوۓ بچے کو صبر کي تربيت ديں - مثال کے طور پر جب آپ کوئي کام انجام دے رہے ہوں اور بچہ اپنے کسي کھلونے کے ليۓ ضد کرے تو بچے کو بڑے پيار سے يہ سمجھانے کي کوشش کريں کہ ابھي آپ کسي کام ميں مصروف  ہيں اس ليۓ انتظار کريں تاکہ فرصت کے لمحات ميں آپ کے ليۓ کھلونے کا بندوبست کيا جا سکے -  بعض اوقات  ڈاکٹر  سے باري کے انتظار ميں بيٹھے ہوۓ يا کسي بھي قطار ميں کھڑے ہوۓ بھي بچے کو صبر کي تربيت دي جا سکتي ہے- ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

ماں کے بغير زندگي

تعليم کي اہميت