• صارفین کی تعداد :
  • 1078
  • 8/18/2014
  • تاريخ :

پاکستان ميں سول نافرماني تحریک کا اعلان

پاکستان میں سول نافرمانی تحریک

اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں جاري آزادي مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سول نا فرماني کا اعلان کر ديا- جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران کان کا کہنا تھا کہ اب ميں گيس بجلي پاني کا بل نہيں بھروں گا نہ ہي کوئي کوئي ٹيکس ادا کروں گا- انہوں نے کہا کہ قوم بھي ٹيکس نہ دے، بجلي، گيس پاني کا بل ادا نہ کرے۔ عمران خان کا کہنا تھا ہم فوج آنے کي مخالفت کرتے ہيں کيوں کہ فوج آنے سے ملک 10 سال پيچھے چلا جائے گا- انہوں نے کراچي کي عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کراچي کي عوام دل سے ہمارے ساتھ  ہيں- 10 کڑوڑ کي گھڑياں پہننے والوں کا وقت آ گيا ہے- انہوں نے تاجر برادري کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کل سے تاجر برادري اور کاروباري افراد ٹيکس اور کوئي بل ادا نہ کريں ۔  انہوں نے نواز شريف حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ميں نے عوام کو صرف 2 دن کا وقت ديا ہے اس کے بعد عوام جانے اور حکومت- ہم نہيں چاہتے کہ يہاں پر پوليس والوں کا خون بہے کيونکہ عوام کے اس سمندر کا راستہ ملک کي پوليس نہيں روک سکتي-

آزادي مارچ سے خطاب کرتے ہوئے چيئرمين پي ٹي آئي نے کہا کہ نواز شريف دھاندلي سے منتخب ہوکر آئے جب چوري پکڑي جاتي ہے تو آئين کے پيچھے چھپ جاتا ہے، انہيں پاکستان ميں قانون کے مطابق سزا دينا مشکل ہے، پوري قوم کو کہتا ہوں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور سرحد کے عوام ٹيکس، بجلي اور گيس کے بلوں کي ادائيگي اس وقت تک بند کرديں جب تک نواز شريف استعفيٰ نہيں ديتے-

ان کا کہنا ہے کہ نوازشريف وزيراعظم رہے تو ملک کا مستقبل اندھيرے ميں رہے گا، نواز شريف نے پاکستان کا ہر قانون توڑا ليکن کوئي نہيں پکڑسکتا- عمران خان کہتے ہيں کہ نواز شريف نے اليکشن ميں ميچ فکسنگ کي، نجم سيٹھي اور اليکشن کميشن کو خريدا گيا، ايک راستہ يہ تھا کہ سونامي نکلے اور وزيراعظم ہاۆس پہنچ جائے -

انہوں نے کہا کہ جو قوم ظلم کا نظام قبول کرليتي ہے وہ مرجاتي ہے، نواز شريف کو کہتا ہوں کہ اپني اور ميري زندگي آسان کريں، استعفيٰ ديديں، 2 دن بعد آپ جانيں اور عوام، ميں انہيں نہيں روک سکوں گا -

 


متعلقہ تحریریں:

پاکستان ميں دہشتگردي کے دو المناک واقعات

مشرقي پاکستان سے بنگلہ ديش