• صارفین کی تعداد :
  • 905
  • 8/5/2014
  • تاريخ :

چين کے زلزلہ متاثرين کے ساتھ اظہار ہمدردي

چین کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے چين کے صوبے يون نان ميں آنے والے زلزلے ميں ہلاک ہونے والوں کے لواحقين اور زلزلہ متاثرين کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا ہے- ارنا کي رپورٹ کے مطابق مرضيہ افخم نے مزيد کہا ہےکہ اسلامي جمہوريہ ايران چين کي عظيم ملت اور حکومت کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے ميں مارے جانے والوں کے لواحقين کے لۓ صبر کا خواہشمند ہے- واضح رہے کہ اتوار کے دن چين کے صوبۂ يون نان کے لوديان علاقے ميں زلزلہ آيا جس کي شدت ريکٹر اسکيل پر چھ اعشاريہ تين ريکارڈ کي گئي ہے  اور اس زلزلے کے نتيجے ميں اب تک چار سو افراد اپني جانوں سے ہاتھ دھو بيٹھے ہيں جبکہ ايک ہزار آٹھ سو افراد زخمي ہوئے ہيں-  اس کےعلاوہ بارہ ہزار رہائشي مکانات منہدم اور دو لاکھ تيس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہيں-


متعلقہ تحریریں:

جنگ بندي کے باوجود غزہ پر حملے جاري

عيد کا دن اور فلسطيني مائيں