• صارفین کی تعداد :
  • 943
  • 4/30/2014
  • تاريخ :

ہندوستان، انتخابات کے ساتويں مرحلے کي ووٹنگ

ہندوستان، انتخابات کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ

ہندوستان ميں پارليماني انتخابات کے ساتويں مرحلے کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گيا ہے- ذرائع کے مطابق 7 رياستوں اور 2 وفاقي انتظامي علاقوں کے89 حلقوں ميں پولنگ جاري ہے- ہندوستان کي رياستوں گجرات، بہار، اترپرديش، مغربي بنگال، پنجاب، آندھراپرديش سميت مختلف علاقوں پولنگ جاري ہے- رياست گجرات کے حلقے وڑودرا سے بي جے پي کے، وزار عظمي کيلئے نامزد اميدوار نريندر مودي جبکہ گاندھي نگر سے بي جے پي کے سابق صدرايل کے ايڈواني ميدان ميں ہيں- ہندوستان کے زير انتظام کشمير کے ايک حلقے سرينگر ميں بھي پولنگ جاري ہے- پارليماني انتخابات کے ساتويں مرحلے ميں سات رياستوں اور وفاق کے زيرِ انتظام دوعلاقوں ميں پولنگ ہو رہي ہے-گجرات کي تمام 26 نشستوں کے لئے ايک ساتھ پولنگ ہو رہي ہے- پولنگ کے لئے سيکيورٹي کے انتہائي سخت اقدامات کئے گئے-بھارت ميں اليکشن کا آخري اور نواں مرحلہ بارہ مئي کو ہو گا جبکہ انتخابات کے نتائج کا اعلان سولہ مئي کو کيا جائيگا -

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


ہندوستان اور امريکہ کے درميان بڑھتي کشيدگي

ايران کے ساتھ ايٹمي سفارتکاري