• صارفین کی تعداد :
  • 8385
  • 3/9/2014
  • تاريخ :

تعليم کي اہميت

تعلیم کی اہمیت

تعليم کي اہميت کيوں ہے؟ ايک عام انسان کا خيال يہ  ہوتا ہے کہ تعليم اس ليے ضروري ہے کہ وہ ملازمت حاصل کرنے ميں مددگار ہوتي ہے- مگر تعليم کا ثانوي پہلو بھي ہے- يہ صحيح ہے کہ تعليم آدمي کے ليے ملازمت يہ معاش ميں مددگار ہوتي ہے مگر تعليم کي اصل اہميت يہ ہے کہ تعليم آدمي کو باشعور بناتي ہے- تعليم آدمي کو اس قابل بناتي ہے کہ وہ باتوں کو اس کي گہرائي کے ساتھ سمجھے اور زيادہ نتيجہ خيز انداز ميں اپني زندگي کي منصوبہ بندي کر سکے-

قديم زمانے ميں عام طور پر تعليم برائے تعليم کا رواج تھا- قديم زمانے ميں علم يا تعليم کا رشتہ معاش سے کم اور زندگي سے زيادہ جڑا  ہوا تھا - لوگ علم کي خاطر علم حاصل کيا کرتے تھے- قديم زرعي دور ميں معاش کا تعلق جسماني محنت سے زيادہ تھا اور دماغي محنت سے کم- اس صورت حال نے علم کو معاش کے بجائے زيادہ تر خود علم سے جوڑ کھاتا-

يہي خاص وجہ ہے کہ ہم ديکھتے ہيں کہ تمام بڑے بڑے اہم علم قديم زمانے ميں پيدا ہوئے- موجودہ زمانے ميں ڈاکٹر اور انجينئر اور دوسرے تجارتي شعبوں کے ماہرين تو بہت پيدا ہو رہے ہيں، مگر خالص عملي شعبہ کے ماہرين موجودہ زمانے ميں بہت کم نظر آتے ہيں - موجودہ زمانے ميں علم اقتصاديات کے تابع ہوگيا ہے، جبکہ قديم زمانے ميں زندگي کے تمام شعبے بشمول اقتصاديات علم کے تابع ہوا کرتے تھے-

علمي تاريخ کے اعتبار سے ديکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ بڑي بڑي دريافتيں کرنے والے اور بڑے بڑے علمي کارنامے انجام دينے والے زيادہ تر ماضي ميں پيدا ہوئے- موجودہ زمانے ميں کوئي سقراط، کوئي گليليو، کوئي نيوٹن نظر نہيں آتا - البتہ ٹيکليکل شعبوں کے ماہرين لاکھوں کي تعداد ميں ہر جگہ دکھائي ديتے ہيں -

يہ صورت حال بے حد تشويش ناک ہے- اس صورت حال کا سب سے بڑا نقصان يہ ہوا کہ زندگي کے مادي شعبوں ميں تو بڑي بڑي نمائشي ترقياں ہوئي ہيں اور ہو رہي ہيں ، مگر علمي يا دماغي ترقي کا عمل رک گيا ہے-  

 


متعلقہ تحریریں:

بچوں ميں خود اعتمادي پيدا کريں

بچے کو گالي سے کيسے روکيں ؟