امريکہ پر شام ميں ميں دہشت گردوں کي حمايت پر تنقيديں
اردو ریڈیو تھران میں شائع ہونے والی ایک تحریری رپورٹ کے مطابق شام ميں سماجي امور کے وزير نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ ادارے اور تنظيميں شام ميں عورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي کے بارے ميں دہشت گردوں کے اقدامات پر کوئي توجہ نہيں دے رہي ہيں - کندہ الشماط نے شام کے مختلف علاقوں ميں عورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي کے بارے ميں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غير ملکي افراد شام ميں عورتوں اور بچوں کي مشکلات کو اپنے سياسي اہداف کے لئے استعمال کرنے کي کوشش کر رہے ہيں اور مختلف رپورٹيں شائع کرکے حکومت شام پر عورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي کا الزام لگا ر ہے ہيں - شام ميں سماجي امور کے وزير نے کہا ہے کہ دمشق پر عورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي کا الزام ايسے وقت لگايا جا رہا ہے کہ داعش اور جبہۃالنصرہ جيسے تکفيري اور سلفي دہشت گرد گروہ شام کے مختلف علاقوں ميں عورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي کر رہے ہيں اور عورتوں پر مختلف بہانوں سے کوڑے لگا کر انھيں تکفيريوں کي ايجاد کردہ بدعت يعني جہاد النکاح ميں شرکت کرنے پر مجبور کيا جا رہا ہے -
کندہ الشماط نے کہا ہے کہ مغرب ميں انساني حقوق کے ادارے شام رونما ہونے ان واقعات پر توجہ نہيں ديتے ہيں اور يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شام پر مسلط کي گئي جنگ ميں بہت سي عورتوں پر تجاوز کيا گيا ہے اور دہشت گرد عورتوں کو يرغمال بنا کر انھيں انساني سپر کے طور پر استعمال کرتے ہيں -الشماط نے تاکيد کي ہے کہ حکومت شام نےعورتوں اور بچوں کے حقوق کي خلاف ورزي سے متعلق دہشت گردوں کے اقدامات کےخلاف ثبوت وشواہد اقوام متحدہ سے وابستہ مختلف اداروں کے لئے ارسال کئے ہيں اور اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل نمايندے نے بھي کئي خطوط سلامتي کونسل ميں پيش کئے ہيں - شام ميں سماجي امور کے وزير نے کہا ہے کہ بين الاقوامي اداروں کو شام ميں جرائم کے مرتکب ہونے والوں کو سزا سے فرار ہونے کي اجازت نہيں ديني چاہئيے - يہ ايسي حالت ميں ہے اقوام ميں متحدہ ميں شام کے حکام کي طرف سے دہشت گردوں کے مظالم فاش کرنے کو روکنے کے سلسلے ميں امريکہ کے اقدامات نے عالمي برادري کو ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کر ديا ہے - اس سلسلے ميں عرب کي وکلا يونين نے شام کے نمايندے کو نيويورک سے نکلنے پر امريکہ کي جانب سے پابندي عائد کرنے پر تنقيد کي ہے - عرب وکلا يونين کے نائب سکريٹري نے لمياء محمد صبري نے رپورٹ دي ہے کہ امريہ اقوام متحدہ ميں شام کے مستقل نمايندے بشار جعفري پر نيويورک سے نکلنے پر پابندي لگا کر سفارتکاروں کے تحفظ سے متعلق بين الاقوامي معاہدے کي خلاف ورزي کي ہے -لمياء نے يہ کہتے ہوئے کہ شام کے ساتھ سفارتي تعلقات جاري ہيں امريکہ اس اقدام کو غير منطقي قرار ديا ہے - انھوں نے کہا ہے امريکہ نے شام کے نمايندے بشارجعفري پر نيويورک سے نکلنے پر پابندي لگا کر ايک بار پھر شام ميں دہشت گردوں کي حمايت ثابت کر دي ہے -
متعلقہ تحریریں:
اخوان المسلمين دہشتگرد، سعودي عرب کا الزام ( حصّہ دوّم )