خوشگوار ازدواجي زندگي کے ليۓ ضروري باتيں
کامياب ازدواجي زندگي کے ليۓ مياں بيوي کے تعلقات کي درست سمت ميں پيشرفت اور روابط کي استواري بےحد ضروري ہوتي ہے - مياں اور بيوي کے باہمي روابط اور بہتر تعلقات سے ايک بہتر اور مثالي خاندان سامنے آتا ہے اور بہترين خاندان نظاموں کي بدولت ہي ہمارے معاشرے ميں بہتري آتي ہے اور بہتر معاشرتي اقدار کي بدولت ہي ہمارے انساني معاشرتي نظام ميں سکون ميسر آتا ہے -
اسلام نے مرد اور عورت کے تعلقات کي درستي اور اصلاح پر بہت زيادہ زور ديا ہے - تا کہ مسلم معاشرہ ہر قسم کي افراط و تفريط اور ہر قسم کے نقائص سے پاک رہ کر فطرت کے اصولوں کے مطابق نشو و نما پاتا رہے -
شادي کسي بھي انسان کي زندگي کا اہم موڑ ہوتا ہے - شادي کے بعد دو نۓ ذہنوں کو ايک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زندگي گزارني ہوتي ہے - ان دونوں کي سوچ اور خيالات ميں زمين آسمان کا فرق ہو سکتا ہے ليکن شادي کے بندھن کو مضبوط بنانے اور نبھانے کے ليۓ ضروري ہوتا ہے کہ دونوں اپنے اندر برداشت پيدا کريں اور ايک دوسرے کے ليے قرباني دينا سيکھيں - آپ نے اپنے ارد گرد اکثر ديکھا ہو گا کہ کچھ لوگوں کے باہمي رشتے بہت مضبوط ہوتے ہيں يعني کچھ لوگوں کي ازدواجي زندگي مسائل کا شکار ہوتي ہے اور کچھ بہت ہنسي خوشي سے زندگي گزار رہے ہوتے ہيں - آپ کو يہ خيال آتا ہو گا کہ وہ کون سي وجوہات ہيں جو رشتوں کو مضبوط بنا سکتي ہيں اور وہ کونسي خرابياں ہوتي ہيں جو اس رشتے کو تباہ کرکے رکھ ديتي ہيں - آپ کو يہ جان کر حيراني ہو گي کہ وہ مشترک خصوصيات جو ايک رشتے کو مضبوط بنانے اور قائم رکھنے کے ليے ضروري ہوتي ہيں وہ تقريبا ہر انسان ميں پائي جاتي ہيں - ضرورت صرف اس امر کي ہوتي ہے کہ آپ کو ان باتوں کا علم ہو - دوسروں کي خوشيوں کو ديکھ کر حسد کرنے کي بجاۓ اپنے خاندان ميں ايسے حالات پيدا کريں کہ جس سے آپ بھي خوشيوں بھري زندگي گزارنے کے قابل ہو جائيں - ( جاري ہے )
تحریر : سید اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں: