• صارفین کی تعداد :
  • 601
  • 3/4/2014
  • تاريخ :

شام کے داخلي امور ميں اغيار کي مداخلت برداشت نہيں

 شام کے داخلی امور میں اغیار کی مداخلت برداشت نہیں

 ايران و شام کے پارليماني دوستي گروپ کي نائب سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے داخلي امور ميں اغيار کي مداخلت کو برداشت نہيں کرينگے- فارس نيوز کي رپورٹ کے مطابق ايران و شام کے پارليماني دوستي گروپ کي نائب سربراہ نے تھران ميں شام کے صحافيوں کے ايک نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات ميں کہا کہ شام کے عوام اپنے ملک کي سرنوشت کا تعيّن کرنے کي مکمل صلاحيت رکھتے ہيں اور شام کے عوام اپنے ملک کے داخلي امور ميں اغيار کي مداخلت کو ہرگز قبول کرينگے- "لالہ افتخاري" نے صحافت کو عوام و حکومت کے درميان رابطے کا ايک ذريعہ قرار ديا اور کہا کہ شام کي صحافي برادري شام ميں قومي يکجہتي کي تقويت اور امن و استحکام کے فروغ ميں اپنا اہم کردار ادا کرے اور شام کے عوام کو دشمنوں کي سازشوں سے آگاہ کرے-ايران و شام کے پارليماني گروپ کي نائب سربراہ نے شام ميں امن و استحکام کي کوشيشوں اور اغيار کے اثرو رسوخ کي مخالفت کے لئے تمام تر کاوشوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ تکفيري گروہ علاقے کي سلامتي کے لئےخطرہ ہيں-


متعلقہ تحریریں:

شام: سعودي مفتيوں کے تخريبي کردار پر احتجاج

شام، دہشتگردوں کي جاري شکست