• صارفین کی تعداد :
  • 8461
  • 3/5/2014
  • تاريخ :

شياٹيکا کا درد اور آگاہي

شیاٹیکا کا درد اور آگاہی

شياٹيکا  کي بيماري(حصّہ اوّل)

شياٹيکا کے بارے ميں آگاہي(حصّہ دوّم)

شياٹيکا کي اقسام :

 يہ بيماري اپنے دورانيے کے لحاظ سے دو طرح کي ہو سکتي ہے - ايک کم دورانيۓ والي اور دوسري لمبے دورانيے والي -

1-  کم دورانيے کا درد

اس حالت ميں درد اچانک سے شروع ہوتا ہے اور چند دنوں يا ہفتوں ميں مريض ٹھيک بھي ہو جاتا ہے - درد کي شدّت کا انحصار يا بيماري کي شدّت کا انحصار اس بات  پر ہوتا ہے کہ چوٹ کس نوعيت کي ہے - مثلا مسئلہ ريڑھ کي ہڈي کے جوڑوں ميں ہو سکتا ہے  ،  مہروں کے درميان موجود ڈسک ميں ہو سکتا ہے ، اعصابي مسئلہ ہو سکتا ہے  اور اس کے علاوہ کسي پٹھے يا  ليگامنٹ کا مسئلہ بھي ہو سکتا ہے -

2-  لمبے دوانيے کا درد

 اس حالت ميں درد 3 ماہ سے زيادہ عرصہ رہتا ہے اور اس حالت ميں بيماري کي وجہ کا پتہ لگانا قدرے مشکل ہوتا ہے - اس ميں درد لگاتار ہوتا ہے اور بعض خاص قسم کي حرکات کي انجام دہي کے دوران درد کي شدّت ميں مزيد اضافہ ہو جاتا ہے - اس کي وجوہات درج ذيل ہو سکتي ہيں -

* اعصاب کي خرابي

* بافت  ميں تبديلي

* آرتھراٹس

* نفسياتي مسائل

 

شياٹيکا کي وجوہات :

اس بيماري کي مختلف وجوہات ہو سکتي ہيں جن کا مختصر طور پر ہم يہاں ذکر کريں گے -

1- Piriformis Syndrome

يہ ايک پٹھے کا نام ہے جو کولہے کي ہڈي کي پچھلي طرف ہوتا ہے -  شياٹيک عصب اس پٹھے کے نيچے سے ہوتي ہوئي ٹانگ کے نچلے حصّے کو جاتي ہے - جب کبھي اس پٹھے ميں سوزش آتي  ہے يا چوٹ لگتي ہے تو سوزش کے نتيجے ميں يہ پٹھہ ، اس عصب پر دباۆ ڈالنا شروع کر ديتا ہے - اس دباۆ کے نتيجے ميں بيماري کي علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتي ہيں -

2 -  بعض اوقات  کسي چوٹ کے نتيجے ميں کوئي ہڈي وغيرہ ٹوٹ جاتي ہے يا پٹھے ميں تبديلي واقع ہوتي ہے جس کے نتيجے  ميں اس عصب پر کسي نہ کسي جگہ پر دباۆ پڑتا ہے اور يوں بيماري کي علامات ظاہر ہوتي ہيں - ( جاري ہے )

 

تحرير : ڈاکٹر سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير وپيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

ويکسين کے بارے ميں آگاہي

 کارپل ٹونل کي تشخيص