• صارفین کی تعداد :
  • 3211
  • 2/28/2014
  • تاريخ :

صوبہ خراسان کا ايک خوبصورت تفريحي مقام

صوبہ خراسان کا ایک خوبصورت تفریحی مقام

شمالي صوبہ خراسان کے مرکز بجنورد سے تراسي کيلوميٹر اور شروان کے جنوب مشرق ميں تقريبآ 28 کيلوميٹر کے فاصلے پر ايک گاۆں ، دشت بہشت يا زاويريم واقع ہے- يہ سطح سمندر سے 1300 کيلوميٹر کي بلندي پر واقع ہے اس  گاۆں کا موسم  معتدل  ہے-اس گاۆں ميں سے بہنے والے درياۆں کي بدولت يہاں پر پاني کي کثرت ہے- زاوريم کي تاريخ کئ سو سال پراني ہے-قاجار حکمرانوں ميں سے ايک نصيرالدين شاہ نے اپنے سفرنامے ميں زاوريم کي خصوصيات اور اس کے متعلق اپنے مشاہدات کو بيان کيا ہے-زاوريم ميں  تاريخ کي دو اہم نشانياں، دست رز عرق اور قزلار قلعہ ہيں- يہاں کے مقامي باشندے جو کہ ترکي ،فارسي اور کرد زبان کا استعمال کرتے ہيں وہ زيادہ تر شيعہ مسلمان ہيں- گاۆں کے سب باشندوں کي زيادہ آمدني کا ذريعہ فصل ،جانور، باغباني اور دستکاري ہے. وہ لوگ خشک زمين کو کاشت اور سيراب کرکے اپني روزي روٹي کا بندوبست کرتے ہيں .

يہاں کي قابل قدر زرعي مصنوعات ميں گندم، جو، آلو، چقندر ہيں. انگور، چيري، خوباني، آڑو، بادام اور کشمش کا شمار گاۆں کے اہم پھلوں ميں ہوتا ہے-

مويشيوں اور بھيڑوں کي نسل کشي کا عمل بھي عام ہے اور اسي طرح گوشت اور دودھ کي مصنوعات دودھ، دہي اورمکھن بھي، گاۆں ميں پيدا ہوتے ہيں-

گاۆں کے لوگ چکري ،جيرا سميت مختلف طبي اور خوردني پودوں کو  جمع کرکے مارکيٹوں ميں فروخت  کرتے ہيں - چاليس جڑي بوٹيوں کا عطر گاۆں کي طبي مصنوعات ميں سے ايک ہے اور يہ بيماريوں کے علاج کے لئے استعمال کيا جاتا ہے - گاۆں کي خواتين قالين بننے کي مشق کے ساتھ ساتھ زرعي سرگرميوں ميں  بھي تعاون کرتي ہيں - اس طرح معاشي سرگرميوں ميں خواتين بھي مردوں کا  ہاتھ بٹا کر ان کے  شانہ بشانہ  زندگي کي گاڑي کو چلا رہي ہيں - يہ گاۆں ايک ڈھلوان پر واقع ہے جو گنجان آباد ہے - گاۆں کي خوبصورتي اور  پرانے طرز تعميرات کے ساتھ  چشموں اور سبز باغات نے اس گاۆں کے حسن ميں خاطر خواہ  اضافہ کيا ہوا  ہے- (جاری ہے)


متعلقہ تحریریں:

ايران ميں ديہاتوں کي سير  کے ليۓ کہاں جائيں ؟

ايران کے ديہاتوں کي سير