• صارفین کی تعداد :
  • 7191
  • 2/19/2014
  • تاريخ :

فلسطيني مجلس قانون ساز کے رکن جمال نتشہ سے گفتگو ( حصّہ چہارم )

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن جمال نتشہ سے گفتگو ( حصّہ چہارم )

مرکز اطلاعات فلسطين:... فلسطيني اتھارٹي نے اسرائيل کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کرديے ہيں. آپ اس کے  بارے ميں کيا کہيں گے؟

شيخ جمال نشتہ:... فلسطيني اتھارٹي کے اسرائيل کے ساتھ مذاکرات کا سُن کردکھ  ہوا، کيونکہ يہ ايک ايسا تجربہ ہے جس نے آج تک فلسطيني عوام کو کچھ نہيں ديا.بڑے بڑے مذاکرات کار بھي يہ کہتے ہيں کہ بات چيت بے سود ہے ليکن اس کے باوجود وہ مذاکرات برائے مذاکرات کا سلسلہ جاري رکھے ہوہے ہيں. دوسري جانب اسرائيل ہے . اس کا مسلسل اصرار ہے کہ وہ نہ تو القدس کي تقسيم چاہتا ہے اور نہ فلسطيني پناہ گزينوں کي واپسي کو تسليم کرے گا. بھلا جب يہ دونوں بنيادي حقوق نہ مليں تو فلسطين اور اسرائيل کے درميان راست مذاکرات کس کام کے ہوئے.اس وقت فلسطيني عوام اپنے حقوق کے ليےصرف ايک ہي راستے سے کاميابي کي منزل سے ہمکنار ہو سکتے اور وہ مزاحمت ، جہاد اور مسلح تحريک کا راستہ ہے.

مرکز اطلاعات فلسطين:.... اسرائيل کي جانب سے شہربدري کي دھمکيوں کا شکار القدس کے اراکين پارليمان کے بارے ميں آپ کيا کہيں گے؟

شيخ جمال نتشہ:... ميري جانب سے اسرائيل کي دھمکيوں کے شکار فلسطيني اراکين قانون ساز کونسل کے ليے وہي پيغام ہے جو پوري فلسطيني قوم کي طرف سے ہے.وہ يہ کہ پوري فلسطيني قوم ان کے ساتھ ہے . ميں سمجھتا ہوں کہ اسرائيل ايک سازش کے تحت القدس کے اراکين قانون ساز کونسل کو نشانہ بنا رہا ہے. اسرائيل کي اس سازش کے پس پردہ اس کي وہ ذہنيت کارفرما جس کے تحت وہ القدس کو فلسطيني باشندوں سے خالي کرنا چاہتا ہے. اس سازش کا آغاز وہ فلسطيني مجلس قانون ساز کے منتخب ارکان سے کرنا چاہتا ہے اور بعد ازاں وہ اس ذريعے سے القدس کے ہزاروں باشندوں کو اسي طرح کے کھوکھلے دعوظ¶ں کي بنياد پر شہر بدر کرنے کا راستہ اختيار کرے گا. فلسطين ہماري سرزمين ہے اورہم اپني مرضي سے جہاں چاہيں گے رہيں گے.فلسطيني عوام متحد ہوں تو اسرائيل کي جرات نہيں کہ وہ القدس سے ان کے منتخب نمائندوں کو شہر بدر کر سکے.

 

بشکريہ  عالمي اخبار


متعلقہ تحریریں:

قبلہ اول کے خلاف سنگين صہيوني اقدامات

يوم القدس اور عالم اسلام