• صارفین کی تعداد :
  • 10719
  • 2/4/2014
  • تاريخ :

مردہ لوگوں کي آنکھوں کے خليوں سے اندھے پن کا علاج دريافت

مردہ لوگوں کی آنکھوں کے خلیوں سے اندھے پن کا علاج دریافت

محققين کا کہنا ہے کہ مرے ہوئے لوگوں کي آنکھوں کے خليوں سے اندھے پن کا علاج کرنے ميں مدد مل سکتي ہے- چوہوں پر کيے گئے تجربات ميں ديکھا گيا ہے انساني خليے بعض مکمل اندھے چوہوں ميں کسي حد تک بينائي واپس لے آئے- يونيورسٹي کال آف لندن کي ايک ٹيم کے مطابق ايسے ہي نتائج انسانوں ميں بھي حاصل کيے جا سکتے ہيں جس کي وجہ سے بينائي سے محروم افراد کي زندگي بہتر ہو جائے گي تاہم وہ کچھ پڑھنے کے قابل نہيں ہوں گے- محققين کے مطابق اس طرز علاج کے ليے انسانوں پر تجربات تين سال ميں شروع کيے جائيں گے- ماضي ميں عطيہ کيے گئے قرنيہ کي مدد سے بينائي کا علاج کيا جاتا رہا ہے تاہم سائنسدانوں کي ٹيم نے آنکھ کي پشت سے ايک مخصوص خليے کو حاصل کر کے يہ نيا طريقہ علاج دريافت کيا ہے-اس علاج سے بڑے پيمانے پر بينائي قے متعلق بيماريوں کا بھي علاج ممکن ہو سکے گا- ليبارٹري ميں ان خليوں کو کيميائي طور پر راڈ سيلز کي شکل ميں تبديل کيا جاتا ہے جو آنکھ کے ريٹينا ميں روشني کي شناخت کرتے ہيں-سائنسدانوں نے يہ راڈز مکمل اندھے چوہوں کي آنکھ کے پچھلے حصے ميں لگائے جس سے ان ميں کچھ بينائي لوٹ آئي- چوہوں کے دماغ کے جائزہ سے پتہ چلا کہ اس علاج کے بعد آنکھوں اور دماغ کا برقي رابطہ 50 فيصد تک بحال ہوا- تحقيق ميں شامل ايک ڈاکٹر، پروفيسر ايٹرڈ لِمب نے ميڈيا  کو بتايا کہ اس تبديلي کا مطلب ہو گا کہ يہ لوگ پڑھ نہيں سکيں گے ليکن ادھر ادھر جا سکيں گے اور کمرے ميں موجود ميز کو شناخت کر سکيں گے-انہيں ايک کيتلي اور پيالے ميں فرق معلوم ہو سکے گا، ان کا معيار زندگي بہت بہتر ہو جائے گا-

 

بشکريہ جہان پاکستان


متعلقہ تحریریں:

زخمي دل کو سيکنڈوں ميں جوڑنے والي گوند

مصنوعي دماغ کي تياري