• صارفین کی تعداد :
  • 8950
  • 1/25/2014
  • تاريخ :

تاريخ اسلام کي ايک عظيم المرتبت خاتون " حميدہ بنت صاعد " ( حصّہ دوّم )

تاریخ اسلام کی ایک عظیم المرتبت خاتون  حمیدہ بنت صاعد  ( حصّہ دوّم )

ماہ رجب المرّجب کي پندرہويں تاريخ کا عمل اور دعائے ام داۆد مشکلات اور سختيوں سے نجات اور ظالمو ں کے شر سے بچنے کے لئے بہت ہي مۆثر عمل  ہے اس عمل کے بارے ميں ايک دلچسپ واقعہ نقل کيا گيا ہے - جناب ام داۆد کہتي ہيں: عباسي خليفہ منصور دوانيقي نے  مدينۂ منورہ پر يلغار کے لئے فوج بھيجي اور عباسي لشکر نے سادات کي ايک بڑي تعداد کو قيد کرکے پابند سلاسل کرديا جس ميں ميرا بيٹا داۆد بھي شامل تھا ، چنانچہ اسے بھي دوسرے قيديوں کے ساتھ مدينے سے بغداد لے جايا گيا جہاں انہيں ايک ہولناک زندان ميں قيد کيا گيا-

داۆد کي گرفتاري اور اسارت کے بعد اس کا ميري نظروں سے اوجھل ہونا ميرے لئے ناقابل برداشت تھا، ميں غم واندوہ کي حالت ميں گريہ وزاري کرتي رہي اور اپني پريشانيوں سے نجات اور بيٹے کي رہائي کے لئے مۆمنين سے التجا کرتي تھي کہ وہ دعا کريں، ليکن کوئي نتيحہ نہيں نکلا جب کہ آئے دن ميرے بيٹے کے بارے ميں بري خبريں ملتي رہيں يہاں تک کہ يہ دلسوز خبر ملي کہ وہ ماراگيا ايسے حالات ميں ميرے غم واندوہ ميں اضافہ ہوتا گيا اور جوان بيٹے کے غم نے مجھے کمزور و ناتواں کرديا، ميں مايوس ہوگئي تھي اورنا اميدي کے عالم ميں سوچا کرتي تھي کہ اپنے بيٹے کا کبھي بھي چہرہ نہيں ديکھ پاۆں گي -

اسي دوران مجھے اطلاع ملي کہ امام جعفر صادق عليہ السلام بيمار ہيں ، ميں  عيادت کے لئے آپ کي خدمت ميں حاضر ہوئي، جب ميں واپس جانے لگي تو آپ نے فرمايا" کيا داۆد کے بارے ميں کوئي اطلاع ملي؟ ام داۆد کہتي ہيں: جيسے ہي ميں نے داۆد کا نام سنا تو ميرے آنکھيں اشکبار ہوگئيں ، ميں نے آہ سرد کھينچي اور کہا: اے ميرے سيد و سردار ميري جانيں آپ پر قربان، کافي عرصے سے اس کے بارے ميں کوئي خبر نہيں ملي ہے اور اس وقت وہ عراق کے قيد خانے ميں ہے اور ميں اس سے دوري اور شومئي قسمت کي وجہ سے بہت ہي مضطرب و پريشان ہوں آپ چونکہ اس کے رضاعي بھائي بھي ہيں ميں آپ سے التماس کرتي ہوں کہ اس کي آزادي اور مشکلوں سے نجات کے لئے دعا فرمائيے -امام عليہ السلام نے ميرے اضطراب کو ديکھ کر فرمايا : تم نے اب تک دعائے استفتاح کيوں نہيں پڑھي ؟ کيا تمہيں نہيں معلوم کہ اس دعا کے  ذريعے آسمان کے دروازے کھل جاتے ہيں  اور الہي فرشتے دعا کرنے والے کو بشارت و خوشخبري سناتے ہيں کہ کوئي بھي دعا کرنے والا مايوس نہيں ہوگا اور خداوندعالم اس دعا کرنے والے کو اجر و ثواب کے بدلے ميں  بہشت عطا فرمائے گا - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

اسلام اور مقام زن

خواتين کي مصلحت