• صارفین کی تعداد :
  • 739
  • 1/5/2014
  • تاريخ :

شام، دہشتگردوں کي جاري شکست

شام، دہشتگردوں کی جاری شکست

شام کے شمال مغربي علاقے ميں دہشتگروں کي وحشيانہ کاروائي ميں اس ملک کے کئي عام شہري جاں بحق ہوگئے-ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے صوبے ادلب ميں حريتان شہر کي چوکي کے قريب ايک کار بم دھماکہ کيا جس ميں متعدد عام شہري جاں بحق و زخمي ہوگئے-دوسري جانب العالم نے رپوٹ دي ہے کہ صوبے ادلب ميں ہي سلقين کے علاقے ميں شامي فوج کے مقابلے ميں دہشتگرد پيچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے-اس سے قبل اس قسم کے دعوے کئے جارہے تھے کہ مسلح افراد نے شہر سلقين ميں کئي علاقوں کا محاصرہ کرليا ہے- ادھر دارالحکومت دمشق کے مضافات ميں بھي  شامي فوج نے دوما کے علاقے ميں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے انھيں شديد نقصان پہنچايا ہے- يہ ايسي حالت ميں ہے کہ شامي فوجيوں نے لبنان کے علاقوں متہومہ اور ادلين سے، شام ميں داخل ہونے کي دہشتگردوں کي کوششوں کو ناکام بناديا- اس کاروائي ميں بھاري تعداد ميں مسلح دہشتگرد ہلاک ہوئے-

 


متعلقہ تحریریں:

پرويز مشرف بيرون ملک منتقل ہوسکتے ہيں

پاکستان، کراچي کے بگڑتے حالات