• صارفین کی تعداد :
  • 815
  • 12/29/2013
  • تاريخ :

مغربي دنيا کي اسلام دشمني

مغربی دنیا کی اسلام دشمنی

اسلام امن اور سلامتي کا دين ہے جو اپنے پيروکاروں کو آپس ميں بھائي چارے کا درس ديتا ہے - اسلامي تعليمات کے مطابق يہ واضح احکامات ہيں کہ آپس ميں اتحاد پيدا کرو - دين اسلامي صرف عبادات پر مشتمل نہيں ہے بلکہ يہ ايک پورا نظام ہے جو انسان کو زندگي کے ہر ميدان ميں رہنمائي ديتا ہے - اسلام ايک پورا نظام ہے جو معاشرے کي بہترين انداز ميں رہنمائي کرتے ہوۓ ايک کامياب نظام حکومت کي بنياد فراہم کرتا  ہے - اسلام کي آمد کے بعد يہ روشني دنيا کے ہر خطے ميں پھيلي اور آج دنيا کا کوئي بھي ايسا گوشہ نہيں ہے جہاں پر آپ کو اسلام کے پيروکار نہ مليں -

اسلامي نظام اور اسلامي تعليمات سے دنيا کے جابر اور استکباري حکمرانوں کو خطرات لاحق ہيں جس کي وجہ سے وہ اسلام دشمني پر اتر آۓ ہيں -  ايران ميں اسلامي انقلاب کي کاميابي اور عرب ممالک ميں اٹھنے والي اسلامي بيداري کي لہر نے يورپ اور  امريکي حلقوں کي نينديں حرام کر دي ہيں - موجود صورتحال يہ ہے کہ يورپ اور امريکہ اپني پوري طاقت کے ساتھ اسلام دشمني پر اتر  آيا ہے - اسلام کے مخالف طاقتيں نہ صرف اسلام کے خلاف پروپيگنڈہ کر رہے ہيں بلکہ  اسلام ممالک اور مسلمانوں ميں تفرقہ ايجاد کرکے انہيں آپس ميں لڑانے کي کوششوں ميں بھي مصروف نظر آتي ہيں - امريکہ  ، اسرائيل اور يورپ کي خفيہ ايجنسياں بڑے منظّم انداز ميں عسکري تنظيموں کي بنياد رکھتي ہيں اور  پھر انہيں مکمل طرح کي عسکري تربيت اور مالي امداد فراہم کرکے اپنے مخصوص عزائم کي  تکميل ميں مصروف ہيں - اس سارے عمل کي وجہ ان ممالک کي اسلام  دشمني ہے -

دور حاضر  ميں اسلامي ممالک پر مسلّط کي جانے والي جنگيں دنيا کے سامنے ہيں -  دہشتگردي کا بہانا بنا پر مختلف اسلامي ممالک کے وسائل پر قبضہ کيا گيا اور اس  کي منصوبہ بندي استکباري طاقتوں نے بہت پہلے کي اور اسے عملي جامہ پہنانے کے ليۓ صدام جيسے  آمروں کي حمايت کي گئي - اس وقت  عراق اور افغانستان ميں غيرملکي افواج موجود ہيں جو مشرق وسطي  ، وسطي ايشيا اور جنوبي ايشيا ميں مختلف طرح کي دہشتگردانہ کاروائيوں ميں ملوّث ہيں اور خطے کو غير مستحکم کرنے کے ليۓ خظرناک عزائم کے ساتھ  کام کر رہي ہيں - ( جاري ہے )

 

ترجمہ : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

عبدالقادر ملا  کي پھانسي اور نتائج

بنگلہ ديش کا سياسي مستقبل