منتظر نوجوانوں کے فرائض 2
منتظر نوجوانوں کے فرائض 1
5- "عبد العظيم الحسني" (ع) کہتے ہيں کہ امام محمد تقي الجواد (ع) فرماتے ہيں: ہمارے قائم مہدي (عج) ہي ہيں جس کا غيبت کے دور ميں انتظار کرنا چاہئے اور ظہور کے وقت اطاعت؛ اور پھر فرمايا: ہمارے شيعوں کا بہترين عمل انتظارِ فَرَج ہے"- (5)
6- ابو خالد كابلي روايت کرتے ہيں کہ امام زين العابدين (ع) نے فرمايا: بہترين لوگ زمانۂ غيبت کے لوگ ہيں جو امام غائب (عج) کي امامت کے قائل ہيں اور ان کے ظہور کے منتظر ہيں؛ کيونکہ اللہ تعالي نے انہيں ايسي عقل و فہم و معرفت عطا کي ہے کہ غيبت کہ غيبت ان کے لئے مشاہدے کي مانند ہے اور خداوند متعال انہيں ان لوگوں کي مانند قرار ديا ہے جنہوں نے رسول اللہ (ص) کے رکاب ميں تلوار کے جوہر دکھائے ہيں- وہ يقيناً خالص ديندار اور ـ خفيہ و اعلانيہ طور پر ـ ہمارے سچے پيروکار ہيں اور فرمايا: انتظارِ فَرَج، عظيم ترين فَرَج و فراخي ہے"- (6)
8- زرارہ کہتے ہيں کہ امام صادق (ع) نے فرمايا: "اگر ميں زمانہ غيبت کو پالوں تو کيا کروں؟ فرمايا: ہميشہ يہ دعا کيا کرو:
{اَللّهُمَّ عَرِّفْني نَفْسَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى نَفْسَكَ، لَمْ اَعْرِفْ رَسُولَكَ، اَللّهُمَّ عَرِّفْنى رَسُولَكَ،فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى رَسُولَكَ لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ، اَللّهُمَّ عَرِّفْنى حُجَّتَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى حُجَّتَكَ، ضَلَلْتُ عَنْ دينى}-
خداوندا! تم مجھے اپني ذات با برکات سے آشنا کردے، کہ اگر تو مجھے اپني ذات سے روشناس نہ کرائے تو ميں تيرے رسول (ص) کو نہ پہچان سکوں گا؛ خدا تو مجھے اپنے رسول (ص) سے آشنا کردے کيونکہ اگر تم مجھے اپنے رسول سے روشناس نہ کرائے تو ميں تيري حجت کو نہ پہنچان سکوں گا؛ خداوندا! مجھے اپني حجت سے آشنا کردے کہ اگر تم مجھے اپني حجت سے روشناس نہ کرائے تو ميں اپنے دين سے بھٹک جاۆں گا- (7)
--------------
5- بحارالنوار ج 52 ص 156-
6- وہي ماخذ ص 122-
7- وہي ماخذ ص 146 و 147-