• صارفین کی تعداد :
  • 4146
  • 2/9/2014
  • تاريخ :

قرب ظہوراور عربوں کا حال

قرب ظہوراور عربوں کا حال

رسول اللہ اور علي (عليہما السلام)  نے فرمايا: جب تم ميري اولاد کو مقہور و مغلوب کروگے بني اسرائيل کي طرح حيران و سرگردان ہوجاۆگے؛ گمراہ کنندگان کي پيروي کرو گے، راہ خدا کے مجاہدين سے رشتہ منقطع کروگے اور ان کے دشمنوں سے جا ملوگے، اور جب ان کے وہ وعدے خاک ميں مليں گے تو ہر شخص کي آزمائش اور پاک ہونے کا وقت ہوگا اور پردہ ہٹے گا، انتظار کي گھڑي اختتام پذير ہوگي وعدہ قريب ہوگا؛ تمہارے لئے ايک ستارہ مشرق سے طلوع ہوگا جو چودہويں کے چاند کي طرح تابناک ہوگا جب تم ان علائم کو ديکھو تو توبہ کرو اور گناہوں کو خود سے دور کرو اور جان لو کہ مشرق سے ہونے والے ستاري کي پيروي کروگے تو وہ تمہيں ہدايت پہنچائے گا اور انتشار اور اختلاف اور حيرت و سرگرداني سے نجات دلائے گا-  (1)

رسول اللہ (ص) اور اميرالمۆمنين (ع) کا خطاب عربوں سے ہے اور آج کے زمانے ميں اگر اس کي تشريح کرنا چاہيں تو گويا عربوں کو امريکہ اور اسرائيل کے تابع مہمل بننے سے روکا گيا ہے اور آج کے زمانے ميں اسرائيل اور امريکہ کي اعلانيہ پيروي کرتے ہوئے مسلمانوں اور عربوں کو ان کے خون ميں نہلانے اور مسلمانوں کے درميان تفرقہ ڈال کر عالمي کفر کے اہداف و مقاصد پورے کرنے سے منع کيا گيا ہے- عربوں کو آج بھي وعدے ديئے جارہے ہيں اور پھر وقت آنے پر انہيں بے يار و مددگار چھوڑا جارہا ہے اور گويا يہي زمانہ ہے امتحان کا اور پاکيزہ ہونے کا جس کے بعد مشرق سے ستارے کا طلوع ہونے کا مرحلہ آتا ہے جس کي پيروي اتحاد کے قيام اور انتشار سے نجات کا سبب ہے- 

امام محمد باقر (ع) فرماتے ہيں: ہاشم کي نسل سے ايک جوانمرد ـ جس کے دائيں ہاتھ ميں ايک علامت ہے ـ خراسان سے سياہ پرچموں کے ہمراہ قيام کرے گا جو چاند کي مانند تابندہ ہوگا اور اس کے لشکر کا سپہ سالار شعيب بن صالح ہوگا- وہ سفياني کے خلاف لڑے گا اور اس کے لشکر کو ہزيمت سے دوچار کرے گا- (2)

 

حوالے جات:

1- ترجمه 13 بحار، دواني ص 335 و 351- ارشاد شيخ مفيد.

2- نوائب الدهور و علائم الظهور ج 2 ص 402- امام مهدي ص 428 - عقد الدرر ص 128- ترجمه ملاحم و الفتن ص 36 - ملاحم و الفتن ابن طاووس ص 77 و 104- امام مهدي از تولد تا بعداز ظهور، ص294 و 296-

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

قرب ظہور کي علامتيں احاديث کي روشني ميں

پانچويں حتمي علامت