• صارفین کی تعداد :
  • 6937
  • 2/6/2014
  • تاريخ :

سفياني کا زوال (حصہ اول)

سفیانی کا زوال 1

سفياني کے جرائم کي کثرت کي وجہ سے غيور گروہ متحد ہونگے اور سفياني کے خلاف قيام کريں گے؛ جن کے چند نمونے کچھ يوں ہيں:

1- سفياني کي سپاہ کوفہ ميں تيس ہزار دوشيزاۆں پر زيادتي کرکے ان کے سر برہنہ کرکے بازار ميں کنيزوں کي طرح فروخت کرنا چاہے گي--- بصرہ والوں کو خبر ہوجائے گي اور وہ خشکي اور سمندر (يا درياۆں) سے حملہ کرکے خواتين کو سفيانيوں سے چھڑائيں گے"- (1) 

2- کوفہ اور بصرہ کے بعض گروپ متحد ہوکر سفياني کے خلاف نبردآزما ہونگے- (2)

3- سفياني چاليس دن تک ان کے خلاف لڑے گا ليکن کمک نہ پہنچنے کي وجہ سے روميوں کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرے گا کہ کوئي فريق دوسرے کو کچھ ادا نہ کرےگا"- (3)

4- سيدہاشمي سياہ پرچموں کے ساتھ شعيب بن صالح کي علمداري ميں خراسان سے حرکت کرے گا اور اصطخر کے دروازے پر سفياني کے لشکر سے لڑيں گے؛ گھمسان کي جنگ ميں سياہ پرچم فاتح ہونگے اور سفياني کي سپاہ بھاگ جائے گي- (4)

5- کوفہ سے سفياني کے انخلاء کے وقت دو لشکر متحد ہوکر اس کے خلاف نبرد آزما ہونگے اور غنائم کو ان سے چھين ليں گے اور اسيروں کو رہا کروائيں گے"- (5)

6- ہاشمي جوان ـ جن کے ہاتھ کي ہتھيلي ميں ايک خال يا نشان ہے اور بني تميم کا ايک مرد "شعيب بن صالح" ان کے لشکر کا علمدار ہوگا، سفياني کے لشکر کے خلاف نبردآزما ہوگا اور اس کو شکست دے گا"- (6)

7- سياہ پرچموں والے سفياني کو بيت المقدس تک پسپا ہونے پر مجبور کريں گے اور حضرت مہدي (عج) کي حکومت کے قيام کے لئے راستہ ہموار کريں گے- (7)

ظہور کي بشارت:

اميرالمۆمنين(ع) فرماتے ہيں: "سفياني کا لشکر کوفہ ميں داخل ہوگا تو بہترينِ آل محمد(ص) کے ظہور کے منتظر رہو"- (8)

عمار ياسر سے وارد ہونے والي روايت کے مطابق "سفياني کوفہ ميں داخل ہوگا اور آل محمد(ص) کو اعوان و انصار کو قتل کرے گا، حضرت مہدي(عج) ظاہر ہونگے اور ان کا پرچم شعيب بن صالح کے ہاتھ ميں ہوگا"- (9) 

امام سجاد(ع) نے فرمايا: "قائم(عج) مدينہ سے نکل کر --- قادسيہ ميں داخل ہونگے جبکہ لوگوں نے سفياني کي بيعت کي ہوگي اور کوفہ ميں مجتمع ہوچکے ہونگے"- (10)

 

حوالہ جات:

1- مقدسي، فرائد فوائد الفکر، ص310-

2- مروزي، الفتن، ج1، ص316، خ916-

3- وہي ماخذ، ص222، ح 620-

4- وہي ماخذ، ص316، ح912-

5- طبري، تفسير جامع البيان، ج22، ص72-

6- مروزي، الفتن، ج1، ص314، ح907-

7- وہي ماخذ، ص310، ح 894-

8- سيد ابن طاووس، الملاحم و الفتن، ص125، ب39-

9- مروزي، الفتن، ج1، ص314، ح908-

10- نيلي، سرور أهل الايمان، ص100، ح78-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

قرب ظہور کے اور سياہ پرچموں کا خروج

سفياني کا کوفہ پر تسلط