• صارفین کی تعداد :
  • 7675
  • 12/20/2013
  • تاريخ :

 کندھے کي بيماري کے مختلف مراحل

کندھے کی بیماری کے مختلف مراحل

کندھے کا جام ہونا (حصہ اول)

کندھے ميں تکليف(حصہ دوم)

 

بيماري کے مختلف مراحل :

 اس بيماري کے تين مراحل ہوتے ہيں - ان تين مراحل ميں کندھے کے جوڑ ميں مختلف طرح کي تبديلياں رونما ہوتي ہيں جن پر ہم تفصيل کے ساتھ بات کرتے ہيں -

1- پہلا مرحلہ

اس مرحلے کو انگريزي زبان ميں Freezing Phase   کہتے ہيں - اس مرحلے کي خصوصيت يہ ہوتي ہے کہ اس ميں مريض کو شديد قسم کا درد ہوتا ہے -  درد ايسا ہوتا ہے کہ اس ميں چبھن کا احساس ہوتا ہے  - عام طور پر رات کے وقت درد کي شدت زيادہ ہو جاتي ہے اور مريض ٹھيک طرح سے سو بھي نہيں پاتا ہے - کسي کام کو کرنے يا حرکت کرنے کے باعث بھي درد کي شدّت ميں اضافہ ہو جاتا ہے اور يہ بھي ممکن ہے کہ يہ درد نيچے بازو ميں بھي محسوس ہو -مريض اس حالت ميں يہ کوشش کرتا ہے کہ بازو کو اس حالت ميں رکھے جہاں درد کا احساس کم سے کم ہو - اس مرحلے ميں مريض کو کسي بھي حالت ميں مکمل سکون نہيں ملتا ہے - زيادہ تر مريض اس حالت ميں بازو کو اندر کي طرف گھما کر رکھتے ہيں اور بازو کو جسم کے ساتھ ملا کر رکھتے ہيں  جس کے باعث بازو کے جوڑ کے باہر والے پٹھوں پر کھچاۆ کم ہو جاتا ہے اور مريض کو قدرے سکون محسوس ہوتا ہے  -  يہ مرحلہ تقريبا 3 مہنيوں سے لے کر 6 ماہ تک محيط ہوتا ہے -

2- دوسرا مرحلہ

دوسرا مرحلے کو انگريزي زبان ميں Frozen Phase   کہتے ہيں - آرام کي حالت ميں درد کي شدّت ميں کمي آتي ہے - حرکت کا دائرہ بہت کم  ہو جاتا ہے - روز مرّہ کے کام کاج کي انجام دہي ميں شديد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے - رات کے وقت درد ہوتا ہے مگر رات کے وقت درد کي شدّت پہلے مرحلے سے قدرے کم ہوتي ہے ليکن پھر بھي  مريض کو درد سے نجات کے ليۓ دوائي کا استعمال کرنا پڑتا  ہے - يہ مرحلہ 3 سے 18 مہينوں تک محيط ہوتا ہے -  

3- تيسرا مرحلہ

اس مرحلے کو انگريزي زبان ميں Thawing Phase  کہتے ہيں -  اس مرحلے پر بيماري کي شدت ميں کمي آتي ہے اور مريض کو سکون ملتا ہے - ايک طرح سے ہم يہ کہہ سکتے ہيں کہ مريض کا مرض اب ٹھيک ہونا شروع ہو جاتا ہے -  فيزيوتھراپي ان تينوں مراحل ميں ايک نہايت ہي مۆثر کردار ادا کرتي ہے -  يہ مرحلہ بھي تين سے چھ مہينوں تک محيط ہوتا ہے - ( جاري ہے )

 

ترجمہ : اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

بنيادي وراثتي عناصر اور جنسيت

جسم کي ساخت اور وراثت