عبدالقادر ملا کي پھانسي اور نتائج
عبدالقادر ملا کي موت کي وجہ سے دنيا بھر کے مسلمان غمزدہ ہيں اور بنگلہ ديش کي اسلام مخالف حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہيں - ان سازشوں کے پيچھے جو لوگ بھي ہيں شايد وہ نہيں جانتے کہ اسلام کے نام ليوا اور اسلام کي سر بلندي کے ليۓ جدو جہد کرنے والے دنيا ميں ہر روز بڑھ رہے ہيں اور اسلام کي اصل روح کو دنيا اب بيدار ہوتا ديکھ رہي ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کا اسلامي انقلاب اور اس کے نتيجے ميں عرب دنيا ميں اسلامي بيداري اس بات کي دليليں ہيں کہ دنيا بھر ميں اسلام وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہا ہے اور اسے مٹانا کسي صورت بھي ممکن نہيں رہا ہے -
نور خدا ہے کفر کي حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے يہ چراغ بجھايا نہ جاۓ گا
ظاہري طور پر تو يوں ہي محسوس ہوتا ہے کہ شيخ حسينہ واجد اور اس کي عوامي ليگ اپنے مخالفين کو طاقت کے زور پر کچلنے ميں کامياب ہو جاۓ گي اور بھارت کي حمايت کي وجہ سے اسے آئندہ انتخابات ميں کسي خاص پريشاني کا مقابلہ نہيں کرنا پڑے گا اور وہ آساني کے ساتھ حکومت بنانے ميں کامياب ہو جاۓ گي مگر دورانديش اور مفکر لوگ يہي کہہ رہے ہيں کہ عبدالقادر ملا کي سزا ايک سياسي قتل ہے جسے صرف اور صرف غير مسلم قوّتوں کو خوش کرنے کے ليۓ کيا گيا ہے اور يہ قتل بنگلہ ديش کي تاريخ ميں ہميشہ ياد رکھا جاۓ گا اور اس کے نتائج کا حسينہ ليگ کي عوامي پارٹي کو سامنا کرنا پڑے گا - تاريخ گواہ ہے کہ دنيا ميں جہاں بھي اسلام کو طاقت کے زور پر دبانے کي کوشش کي گئي ہے تو وہ مزيد قوّت کے ساتھ ابھر کر سامنے آيا ہے -
اسلام کي فطرت ميں قدرت نے لچک دي ہے
اتنا ہي يہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دو گے
متعلقہ تحریریں:
بنگلاديش ميں جماعت اسلامي کے سينئر رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسي
بحرين، آل خليفہ کے خلاف جاري مظاہرے