خورشيد نہاں اور ہماري ذمہ داري 3
خورشيد نہاں اور ہماري ذمہ داري 1
خورشيد نہاں اور ہماري ذمہ داري 2
آخرکار امام رئوف علي بن موسي الرضا (ع) اس حجت يزدان کا وصف سن کے آنسو بہاتے ہيں اور ان کا نام مقدس سن کر تمام قد قيام کرتے ہيں؛ اور اپنے ہاتھ سر مبارک پر رکھتے ہيں اور دل سوز آہ کے ساتھ دعا کرتے ہيں:
"خداوندا! اس کي فَرَج پہنچا دے اور اس کے قيام کو آسان کردے"- (10)
اور ہاں! ہم کيونکر کہہ سکتے ہيں کہ ہم ان کے سپاہي ہيں جبکہ امام صادق (ع) ان کي خدمت کي آرزو کرتے ہوئے فرماتے ہيں:
"اگر ميں ان کا ادراک کروں تو پوري زندگي ان کي خدمت کروں گا"- (11)
اب جبکہ رسول اللہ (ص) ان کي تعريف و تمجيد کرتے ہيں اور اميرالمۆمنين اور حضرت زہراء (سلام اللہ عليہما) ان کے نام سے تسلي اور سکون پاتے ہيں اور امام صادق (ع) ان کے فراق ميں آنسو بہاتے اور حضرت رضا (ع) ان کا نام سن کر قيام کرتے ہيں تو ہم شيعيان اہل بيت (ع) کو بھي چاہئے کہ:
- ان کو ياد کيا کريں؛
- ان کے ظہور ميں تعجيل کے لئے دعا کريں؛
- ان کي خوشنودي حاصل کريں؛
- لوگوں کو ان کي طرف بلائيں؛
- اپنے اور لوگوں کے دلوں کو ان کي محبت سے مالامال کريں؛
- ان کي راہ ميں جانفشاني اور جہاد کے لئے تياري کريں؛
- ان کي غيبت کے زمانے ميں اپنے فرائض کو پہچانيں اور اس ہدف کے لئے کوشاں رہيں؛
- ان کے فراق ميں آنسو بہائيں تا کہ انشاء اللہ ان کے ديدار کي توفيق ہمارے نصيب بھي ہو-
چونکہ حضرت مہدي (عج) کي معرفت اور ان کے وجود مقدس پر يقين و اعتقاد انسانوں کي تربيت و اخلاق کي اہم ترين بنياد ہے- ان کے آثار و اخبار کا مطالعہ جان و فکر کي ہوشياري اور بيداري ميں کردار ادا کرتا ہے، سوئي ہوئي صلاحيتوں کو جگا ديتا ہے اور انسان کو مشکلات اور دشواريوں کے سامنے اميدوار اور مقتدر بناتا ہے-
.......................
10- منتخب الاثر، ص506-
11- تاريخ الغيبة الکبري، ص359-