• صارفین کی تعداد :
  • 2282
  • 1/24/2014
  • تاريخ :

خورشيد نہاں اور ہماري ذمہ داري 2

خورشید نہاں اور ہماری ذمہ داری 2

خورشيد نہاں اور ہماري ذمہ داري 1

ہاں! يہ ہمارے امام مہربان ہي تھے جنہوں نے ہمارے لئے دعا کي اور تاريخ کے فتنوں کے دوران ہميں لائق توجہ قرار ديا اور شيعہ کي معنوي اور تاريخي حيات کي ضمانت فراہم کي اور کررہے ہيں اور بےشک جفا ہوگي اگر ہم نہ جانيں اور نہ سمجھيں اور نہ پہچانيں!

اب اے منتظر!

اپنے امام کے معنوي رتبے ميں غور وفکر کرو کہ وہ کون ہيں اور ان کے کام کي عظمت کي حدود کيا ہيں؟

اگرچہ تمام معصومين (ع) ايک ہي نور، ايک ہي حقيقت اور ان کي ولايت کي نوعيت ايک ہي ہے، تا ہم صاجب الامر (عج) کي بعض انفرادي صفات اور آپ (عج) کے منصوبے اور پروگرام کي امتيازي خصوصيات ہيں جن کي بنا پر حتي انبياء (ع) کي اميديں بھي ان پر مرکوز ہيں اور تمام معصومين (ع) نے ان کو عظمت سے ياد کيا ہے گويا کہ تمام انبياء و اوصيا آپ (عج) کے چشم براہ ہيں-

سيدالشہداء (ع) کے گلے کا سدا ابلتا خون، وقت فجر، افق کے صفحے پر نام مہدي کي تصوير بناتا ہے-

رسول اللہ (ص) امام زمانہ (عج) کي علمي مرتبت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہيں:

"جان لو کہ وہ تمام علوم کے وارث اور تمام علوم پر احاطہ رکھتے ہيں"- (5)

اميرالمۆمنين (ع) فرماتے ہيں:

"مہدي (عج) سب سے زيادہ پناہ دينے والے اور سب سے بڑے عالم ہيں"- (6) اور پھر شوق ديدار و شيدائي کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہيں:

{آه! آه!... شَوقاً إلي رُۆْيَتِه}- (7)

عالم وجود کي سيدہ حضرت فاطمہ (س) اپني مختصر سي حيات کے آخري لمحوں ميں فرماتي ہيں: {مِنّا مَهْدِيُّ هذه الأُمَّةِ}- (8) اس امت کے مہدي ہم سے ہيں-

علم و تعليم کے امام حضرت صادق (ع) ان کے ديدار کي آرزو ميں ان کے فراق سے آہ و فرياد کرتے ہيں جبکہ سادہ سا لباس پہنے ہوئے مٹي پر بيٹھے ہيں اور جوان مرگ بيٹے کي ماں کي مانند آنسو بہاتے ہيں اور نہ آنے والے محبوب کے ساتھ راز و نياز کرتے ہيں- (9)

................

5- بحارالانوار، ج37، فرازي از خطبه غدير، ص214-

6- بحارالانوار، ج51، ص115، ح24-

7- همان-

8- بحارالانوار، ج36، ص368، ح233-

9- کمال الدين وتمام النعمه، ص353-