• صارفین کی تعداد :
  • 551
  • 12/16/2013
  • تاريخ :

نيلسن منڈيلا  ثابت قدمي کي ايک تاريخي مثال

نیلسن منڈیلا  ثابت قدمی کی ایک تاریخی مثال

 سياہ فاموں کے ساتھ اس سے بھي بدتر تعصب روارکھا جاتا تھا اور سياہ فاموں کے آبادي والے علاقوں  اور بڑے شہروں منجملہ جوہانسبرگ کےاطراف ميں سياہ فام  انتہائي ذلت آميز طريقےسے زندگي گذارتے تھے -اقليتي سفيد فاموں سے متعلق نيشنل پارٹي  1948 ميں جنوبي افريقہ ميں برسر اقتدار آئي اور سرکاري طور پر نسل پرستانہ نظام کي بنياد رکھي کہ جسے اپار تھائيڈ  نظام کہا گيا - افريقي باشندوں کے خلاف اپار تھائيڈ يا نسل پرستانہ  ظالمانہ قوانين کي زد ميں ايشيائي مہاجرين بھي شامل تھے - مارچ 1963  کے بعد سے سياسي سرگرم کارکنوں کي سخت جد وجہد اور " شارپ ويل " ميں جنوبي افريقہ کي سکورٹي فورسيز کے ہاتھوں احتجاج کرنے والے سياہ فاموں کابڑے پيمانے پر قتل عام کيا گيا اور شارپ ويل ميں 67 افريقيوں کے قتل عام کے بعد ، نسل پرست حکومت نے ملک ميں ايمرجنسي کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے افريقي نيشنل کانگريس اور افريقي پين کانگريس کي سرگرميوں پر پابندي لگا دي - سياسي سرگرم کارکنوں نےبھي اس کے رد عمل ميں خفيہ طور پر سرگرمياں شروع کرديں اور جو جدوجہد اس وقت تک پر امن تھيں اسے خيرباد کہہ کر افريقي نيشنل کانگريس نے مسلح جدو جہد شروع کردي - منڈيلا بھي کہ جنہوں نے الجزائر اور اتھيوپيا ميں فوجي ٹريننگ حاصل کي تھي افريقي نيشنل کانگريس کي فوجي شاخ  " نيزۂ ملت " کي قيادت سنبھال لي -

نلسن منڈيلا  نے ، جو کہ اپنے ساتھيوں اور ہم فکروں " اوليور تامبو اور" سيريل رامافوزا" کے ہمراہ ملک کے ساتھ خيانت کے الزام ميں متعدد بار گرفتار بھي ہوئے اور ان پر مقدمہ بھي چلايا گيا ، 1964 ميں عدالت ميں حاضر ہو کر اپنا دفاع کرتے  ہوئے ايک جملہ کہا جو جنوبي افريقہ کي قوم کي سياسي جدو جہد کے تاريخ ميں يادگار باقي رہ گيا ہے جسے افريقي نيشنل کانگريس کے منشور کے طور پر جانا جاتا ہے - منڈيلا نے عدالت ميں اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "جمہوريت ميرا ہدف ہے اور اس کے حصول کےلئے ميں اپني جان بھي حاضر کرنے کو تيار ہوں" انہوں نے مزيد کہا کہ ميں افريقيوں کي رہائي اور آزادي کے لئے جنگ لڑ رہا ہوں اور اس جدو جہد ميں جہاں ميں سفيد فاموں کے تسلط کي مخالفت کروں گا وہيں سياہ فاموں پر تسلط کے خلاف بھي جنگ لڑوں گا - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

اسعد بن علي

احمد حسين يعقوب