• صارفین کی تعداد :
  • 2843
  • 1/9/2014
  • تاريخ :

رجعت کي کيفيت 1

رجعت کی کیفیت 1

روايات سے ائمہ (ع) کي رجعت و حکومت کي تفصيلي معلومات موصول نہيں ہوئيں؛ تاہم امر قطعي يہ ہے کہ وہ رجعت فرمائيں گے-

وارد ہوا ہے کہ ظہور قائم (عج) کے 19 سال بعد ائمہ (ع) کي رجعت امام حسين (ع) کي رجعت سے شروع ہوگي جن کے بعد اميرالمۆمنين (ع) اور ان کے بعد رسول خدا (ص) تشريف لائيں گے- ليکن يہ کہ ـ کيا سارے ائمہ (ع) امام زمانہ (عج) کے زمانے ميں ترتيب سے واپس آکر يکے بعد ديگرے دنيا سے رخصت ہونگے نيز ان کي حکومت کي تفصيل ـ پر مشتمل قطعي روايت موصول نہيں ہوئي ہے، تاہم روايات سے ظاہر ہے کہ رجعت درحقيقت امام زمانہ (عج) کے قيام کا تسلسل ہے- صرف ايک روايت ميں اميرالمۆمنين (ع) کي حکومت کا اجمالي خدوخال بيان ہوا ہے-

1- امام محمد باقر (ع) نے فرمايا: قيام قائم (عج) کے 19 سال بعد امام حسين (ع) رجعت کريں گے اور اپنے اور اپنے اصحاب کا خون طلب کريں گے، وہ اپنے دشمنوں کو ہلاک اور اسير کريں گے حتي کہ اميرالمۆمنين (ع) رجعت فرمائيں"- (1)

2- "سب سے پہلے امامام حسين (ع) رجوع کريں گے"- (2)

3- مفضل بن عمر کي روايت ميں ہے کہ امام صادق (ع) نے فرمايا: "--- پس امام حسين اپنے اصحاب اور 12 ہزار صديقين کے ہمراہ ظاہر ہونگے اور کوئي رجعت اس سے زيادہ حسين و مسرور کن نہ ہوگي- ان کے بعد صديق الاکبر حضرت اميرالمۆمنين (ع) باہر آئيں گے ان کے بعد باہر آئيں گے سيد اکبر رسول اللہ (ص) ان تمام لوگوں کے ہمراہ جو اديان پر ايمان لائے ہيں اور مہاجرين و انصار کے ساتھ اور ان لوگوں کے ساتھ جو مختلف جنگوں ميں جام شہادت نوش کرگئے ہيں---"- (3) (جاری ہے) 

 

حوالہ جات:

1- مجلسي، بحار ج 53، ص 101-

2- مجلسي، بحار ج 53، ص 64-

3- مجلسي، حق اليقين ص 668- بحار الانوار ج 53 ص 16-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام زمانہ کے 313 صحابي 2

مٹھي بھر اصحاب کے ساتھ دنيا کي تسخير! 2