قمه زني و عشق و عقل و معرفت 1
سۆال:
کيا ضرورت ہے کہ شيعيان اہل بيت (ع) کے تمام افعال عقلي و ديني استدلال پر مبني ہوں؟
جواب:
اسلام اور اہل بيت کے شيدائيوں کو اس امر کي طرف توجہ ديني چاہئے کہ اسلام اور قرآن منطق اور منطقي استدلال کے ہمراہ ہے. اگر قرآن اور اسلام سے استدلال کو الگ کرديا جائے اور استدلال کي بجائے خدا نخواستہ کوئي اور چيز اس ميں داخل کي جائے جو منطق اور عقل سے دور ہو اور خرافات و توہمات کا پہلو اس ميں نماياں ہو تو يقيناً يہ استدلال کے بالکل متضاد ہوگي. چنانچہ اسلام کے پاس ديگر اديان اور اقواام و جماعات و ممالک پر غلبے کا ايک نہايت اہم اوزار منطقي استدلال ہے. (1)
کسي زمانے ميں کسي گوشے ميں کچھ لوگ اکٹھے ہوجاتے تھے اور لوگوں کي نظروں سے دور قمہزني کيا کرتے تھے اور ان کا کام – موجودہ زمانے ميں رائج دکھاوے کي مانند رياکاري کے زمرے ميں نہيں آتا تھا- ان کے اس عمل کي اچھائي اور برائي سے کوئي سروکار نہيں رکھتا تھا کيوں کہ وہ يہ عمل ايک محدود دائرے ميں انجام ديتے تھے- ليکن کسي وقت منصوبہ يہ ہے کہ کئي ہزار افراد تہران، قم، صوبہ آذربائيجان يا خراسان کے شہروں ميں سڑکوں پر آئيں اور اپنے سروں پر قمہ اور شمشير برسائيں؛ يہ عمل قطعي طور پر غلط ہے- امام حسين عليہالسّلام) اس عمل سے راضي نہيں ہيں- ميں نہيں جانتا کہ کس طرز فکر کے تحت اور کہاں سے ان غلط اعمال اور عجيب بدعتوں کو اسلامي معاشروں اور ہمارے انقلابي معاشرے ميں داخل کيا جاتا ہے؟! (2)
اب تک دشمنان اسلام نے ٹيلي ويژن چينلوں اور اسلام مخالف ذرائع ابلاغ ميں پاکستان اور عراق سميت ديگر اسلامي ممالک ميں قمہ زني اور زنجيرزني کي تصاوير کے مجموعے اکٹھے کرکے متعدد فلميں بنائي ہيں اور ان فلموں ميں اسلام کا نہايت تشدد آميز اور بهونڈا چہرہ ترسيم کيا گيا ہے- مثلاً بي بي سي نے ايک دستاويزي فلم بنائي تھي جس کا عنوان «شمشيراسلام» تھا يا «شيعہ دہشت گردي» کے عنوان سے دستاويزي فلم جو امريکي ٹيلي وِِيژن سے نشر ہوئي- ان فلموں ميں شيعوں کا تعارف کچھ يوں ہۆا تھا کہ گويا يہ لوگ (شيعہ) قتل اور خونريزي کے سوا کسي بھي موضوع کے بارے ميں نہيں سوچتے اور ان فلموں کے آخر ميں روز عاشور کي قمہ زني اور زنجيرزني کے مناظر دکھائے گئے تھے- (3)
--------------------
1. مشہد مقدس ميں امام رضا (ع) کي حرم ميں رہبر مسلمين کا خطاب، 21 مارچ 2007-
2- محرم کي آمد پر «کہگيلويہ و بويراحمد» صوبے کے علماء سے رہبر مسلمين کا خطاب 17/03/1373
3- کيہان العربي، 6/1/1415، شمارہ 3113-