• صارفین کی تعداد :
  • 4345
  • 12/13/2013
  • تاريخ :

قديم تاريخي اسلحے کا ميوزيم

قدیم تاریخی اسلحے کا میوزیم

 قديم دور ميں استعمال ميں آںے والي اشياء بعد ميں آنے والے انسانوں کے ليۓ بہت دلچسپ ہوتي ہيں اور ہر ملک کے باشندے کي يہ کوشش ہوتي ہے کہ  اسے اس بات کي جانکاري ہو کہ قديم دور ميں اس کے ملک يا علاقے ميں اس کے آباۆ و اجداد کن اشياء کو استعمال کرتے رہے تھے  - ايران کي سرزمين ميں بےشمار سلطنتيں وجود ميں آئيں اور مختلف حکومتوں نے  يہاں کي سرزمين کے انتظامات چلاۓ - ايران ميں بسنے والي اقوام نے ہميشہ اپنے دفاع کو خاصي اہميت دي اور باعزت طور پر رہنے کو ہي ترجيح دي -

ايران کے دارلحکومت تھران ميں تھران سے کرمان تک استعمال ہونے والے قديم اسلحے کو نمائش کے ليۓ ايک ميوزيم ميں رکھا گيا ہے - اس اسلحے کو ديکھنے کے ليۓ آپ کو تھران سے کرمان تک کا سفر کرنے کي ضرورت نہيں ہے بلکہ اتنا ہي کافي ہے کہ آپ تھران کے شمال ميں واقع تاريخي مجموعے سعد آباد ميں جائيں - جس عمارت ميں يہ ميوزيم قائم ہے ، يہ پہلے محمد رضا پہلوي کے بھائي غلام رضا پہلوي کي محل سکونت ہوا کرتي تھي - اس ميوزيم ميں  مختلف اقسام کا اسلحہ رکھا گيا ہے -

اس ميوزيم ميں رکھے گۓ اسلحے ميں بہت سارا ايسا بھي اسلحہ ہے جو  مختلف ممالک کي  سياسي اور فوجي شخصيات نے محمد رضا پہلوي کو تحفے کے طور پر بھجوايا تھا - اس مجموعے ميں ايسا اسلحہ بھي شامل ہے جو شکار کي غرض سے استعمال کيا جاتا تھا اور اس قسم کے اسلحے کو يورپ کے معروف اسلحہ کے کارخانوں ميں بنايا گيا تھا -

سابقہ ادوار ميں شاہي سلطنتوں کے کارخانوں ميں تيار ہونے والا  پہلا اسلحہ بھي اس ميوزيم ميں نمائش کے ليۓ رکھا گيا ہے  - اس ميوزيم ميں سترويں صدي کا قديم ہندوستاني اسلحہ اور قاجار دور ميں استعمال ہونے والا اسلحہ بھي رکھا گيا ہے -

اس ميوزيم کے تہہ خانے ميں چار ہال  ہيں جن ميں مختلف اقسام کا اسلحہ سجايا گيا ہے  - پہلے ہال ميں قاجاري دور کا اسلحہ سجايا گيا ہے اور دوسرے حصّوں ميں پہلوي دور کا اسلحہ ديکھنے کو ملتا ہے - اگر آپ کو قديم دور کا اسلحہ ديکھنے کا شوق ہے تو آپ اس ميوزيم کا رخ ضرور کريں -

 

شعبۂ تحرير و  پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

کراچي ميں ايک اہم قومي ميوزيم

پاکستان کا قومي ميوزيم