• صارفین کی تعداد :
  • 3005
  • 12/10/2013
  • تاريخ :

امام مہدي (ع) کے اصحاب ميں صرف 50 خواتين! کيوں؟ 1

امام مہدی (ع) کے اصحاب میں صرف 50 خواتین! کیوں؟ 1

قيام امام مہدي (ع) ميں شريک خواتين کي تعداد کے بارے ميں واردہ روايات مختلف ہيں:

امام محمد باقر سے مروي ہے:

"امام عصر (ع) کو مدد پہنچانے والي خواتين کي تعدد 50 ہے"- (1)

رسول اللہ (ص) سے منقولہ روايت کے مطابق "حضرت عيسي نازل ہونگے اور امام (ع) کو مدد پہنچانے والے افراد ميں آٹھ سو نيک مرد اور چار سو نيک عورتيں شامل ہيں"- (2) اور امام صادق (ع) سے منقولہ روايت ميں ان خواتين کي تعداد تيرہ ہے- (3)، تاہم روايات ميں اختلاف کے باعث صحيح تعداد بيان کرنا ممکن نہيں ہے اور سوال يہ ہے کہ کيا امام مہدي (ع) کي تحريک ميں شريک خواتين کي تعداد کي قلت کا مفہوم يہ نہيں ہے کہ اسلام ميں بھي عورت کو امتيازي نگاہ سے ديکھا گيا ہے؟

مسئلہ قيام ميں خواتين کا کردار

قيام و انقلاب امام زمانہ (عج) کے لحاظ سے، عورت کو اسلام ہي کي نگاہ سے ديکھا جاتا ہے- اسلام انسانيت کے لحاظ سے مرد اور عورت کے درميان فرق کا قائل نہيں ہے اور اس حوالے سے دونوں کے لئے يکسان حقوق کا قائل ہے-

بہرصورت مرد اور عورت کے فرائض، اور حقوق ان کي فطرت و جبلتوں کے اختلاف کي بنا پر مختلف ہيں تاہم يہ اختلاف بھي مرد کي طرح، معنوي کمال کے حصول کي راہ ميں، عورت کے سامنے رکاوٹ نہيں بنتا جس طرح کہ صدر اول ميں بھي خواتين نے مردوں کے دوش بدوش شرک و نفاق کے خلاف جہاد ميں حصہ ليا اور کئي خواتين اس راہ ميں شہيد بھي ہوئيں تاہم چونکہ جنگ کي سخت اور تشدد آميز فطرت کے باعث خواتين زخميوں کي تيمارداري اور علاج معالجے ميں مصروف ہوتي تھيں-

 

حوالہ جات:

1- الغيبة، محمد بن ابراهيم فعحاني، ص 279، كتابفروشي صدوق، 360 هـ-ق و نير تفسير عياشي، ج 1، ص 84، مۆسسه الاعلمي للمطبوعات، بيروت، 1411 هـ-ق-

2- فردوس الاخبار، ابوشباع شيرويه، ج 5، ص 515، دارالكتب العلميه، بيروت و كنزالعمّال، متقي هندي، ج 14، ص 338، مۆسسه الرساله، بيروت، 975 هـ-ق-

3- دلائل الامامه، ابوجعفر محمد بن جرير بن رستم طبري، ص 259، كتابفروشي رضي، قم و اثبات الهداة، محمد بن حسن حر عاملي، ج 3، ص 75، چاپخانه علميه، قم، 1104 هـ-ق-

 

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انتظار کي بہترين روش 3

جمکران اور اکابرين دين کي توجہ