• صارفین کی تعداد :
  • 2276
  • 12/7/2013
  • تاريخ :

اصحاب مہدي (عج) حديث کي روشني ميں 2

اصحاب مہدی (عج) حدیث کی روشنی میں 2

اصحاب مہدي (عج) حديث کي روشني ميں 1

شہادت طلبى:  

امام صادق (ع): "اصحاب مہدي (ع) کي آرزو ہوگي کہ خدا کي راہ ميں جام شہادت نوش کريں"- (9)

صبر و بردبارى؛

اميرالمۆمنين (ع): "اصحاب مہدي (عج) ايسي جماعت ہيں جو راہ خدا ميں صبر و بردباري کے عوض اپنے امام (عج) پر احسان نہيں جتاتے اور اپني جان کا نذرانہ پيش کرکے اپنے اوپر فخر نہيں کرتے اور تکبر نہيں کرتے"- (10)

دنوں کے شير اور راتوں کے زاہد:

امام صادق (ع): "گويا ميں ديکھ رہاں ہوں کہ حضرت قائم (عج) اور ان کے اصحاب کوفہ اور نجف ميں ـ جبکہ ان کي جبينوں پر سجدوں کے نشان نظر آرہے ہيں ـ دنوں کے شير اور راتوں کے زاہد و راہب ہيں"- (11)

يکدلي اور ہمآہنگي:

اميرالمۆمنين (ع): "اصحاب مہدي (عج) يک دل اور ہمآہنگ ہيں"- (12) 

برت کے خواہاں:

امام صادق (ع): "وہ اپنے گھوڑوں کي پيٹھ پر، تبرکا،ً ہاتھ امام (عج) کے زين ہاتھ کھينچتے ہيں"- (13)

عبادت الہي:

امام صادق (ع): "راتوں کي تاريکي ميں خدا کے خوف سے، نالہ و فرياد کرتے ہيں جوان مردہ ماۆں کي طرح؛ وہ راتوں کو عبادت ميں بسر کرتے ہيں اور دنوں کو روزے ميں"- (14)

شجاعت:  

اميرالمۆمنين (ع): "اصحاب مہدي (عج) وہ بيشوں (جنگلوں) سے نکلے ہوئے شير ہيں اور اگر ارادہ کريں تو پہاڑ کو بنياد سے اکھاڑ ديتے ہيں"- (15)

علم و بصيرت:  

اميرالمۆمنين (ع): "پس ان فتنوں ميں ايک جماعت کو صيقل ملتا (اور جلا ملتي) ہے جس طرح کہ لوہار تلوار کو صيقل و جلا ديتا ہے- ان کي نظريوں کو نور قرآن سے جلا ملي ہے اور ان کي سماعتوں ميں تفسير کي گونج ہے- راتوں کو انہيں جام حکمت پلايا جاتا ہے، اس جام کے بعد صبح کو بھي يہ جام انہيں نوش کرايا گيا ہوگا"- (16)

حمايت حق:  

امام صادق (ع): "خداوند متعال ان کے ذريعے امام حق کي امداد فرمائے گا"- (17)

نوراني حکمت:  

امام صادق (ع): "گويا ان کے دل نوراني مشعل ہيں: {قلوبهم القناديل}- (18)

 

حوالہ جات:

9- بحارالانوار ج 52 ص 307-

10- يوم الخلاص، ص 224-

11- بحارالانوار، ج 52، ص 386-

12- يوم الخلاص، ص 224-

13- بحارالانوار، ج 52، ص 308-

14- يوم الخلاص، ص 224-

15- وہي ماخذ-

16- بحارالانوار، ج 52، ص 334-

17- وہي ماخذ، ص 308-

18- وہي ماخذ-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

آخرالزمان رسول خدا (ص) کي نظر ميں 2

آخرالزمان رسول خدا (ص) کي نظر ميں 1