خدا سے رابطے کے لیۓمفید باتیں
3- ہماري زندگي ميں بعض کام ايسے ہوتے ہيں جس کو ہم بار بار انجام دينے کے بعد تھک چکے ہوتے ہيں اور ہماري يہ کوشش ہوتي ہے کہ اس طرح کے کام ہمارے سامنے تکرار نہ ہوں يا ايسے جملے جو آپ کو روز سننے کو ملتے ہيں ان کي وجہ سے آپ کو غصّہ آتا ہے اور آپ کوشش کرتے ہيں کہ کوئي شخص ان جملوں اور نصيحتوں کو آپ کے سامنے مت دہراۓ - مثال کے طور پر آپ کي ماں آپ کو ہر روز خاص طرح کي باتيں کرتي ہے يا والد ہر روز نصيحتيں کرتا ہے ، آپ کي بيوي آپ کو ہر روز کچھ خاص ہدايات ديتي ہے يا دفتر ميں آپ کو ہر روز ايک ہي طرح کي باتيں سننے کو ملتي ہيں تو ايسے حالات ميں صبر اور بردباري کا مظاہرہ کريں اور غصّے ميں آنے کي بجاۓ صبر و شکر کا مظاہرہ کريں اور اس بات پر خدا کا شکر ادا کريں کہ خدا نے آپ کو صبر کرنے کي قوّت بخشي ہے - ايسے مواقع پر دوسروں کو خوشي کا احساس دلا کر آپ کو بھي خوشي محسوس ہو گي - جب آپ کو عزيز رکھنے والے لوگ جن ميں آپ کے والدين اور دوسرے دوست احباب شامل ہيں ، آپ کے ليۓ کوئي مفيد کام انجام ديتے ہيں تو ايسے مواقع پر بھي خدا کا شکر ادا کريں کہ خدا نے ايسے لوگوں کو آپ کے ارد گرد مہيا کيا ہے جو آپ کا اس قدر خيال رکھتے ہيں - خدا اپنے بندے کو ماں سے بھي ستر گنا زيادہ پيار کرتا ہے اور خدا کے قرب پر شکر ادا کريں کہ خدا آپ کي ہميشہ حفاظت فرماتا ہے -
4- جب آپ اپنے گھر والوں کي تصاوير ديکھتے ہيں تو ان تصاوير کو ديکھ کر خدا کو پکاريں اور خدا سے دعا کريں کہ ميري ماں ، ميرے باپ ، ميرے بچوں ، ميرے گھر کے دوسرے افراد اور دوست احباب کو زندگي کے ہر ميدان ميں کاميابياں اور ترقياں عطا فرماۓ - خدا سے دعا کريں کہ آپ کے دوست کو پڑھائي ميں کاميابي عطا کرے ، آپ کي ہمشيرہ کو بہتر انداز ميں اپنے بچوں کي تربيت کرنے کي توفيق دے - آپ کي اچھي خالہ کو صحت دے ، آپ کے بھائي کو نيک بيوي عطا کرے - اس طرح يہ تصاوير کا البم ايک طرح سے آپ کا خدا سے رابطے کا ذريعہ ہو سکتا ہے - ( جاری ہے )
تحریر : سید اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں:
روزہ اور رياضت کا فرق
غصّے پر قابو پانا سيکھيں