خدا تعالي کے ساتھ رابطہ پيدا کرنے کے 20 سادہ اور عملي راستے
مذھبي کتب ، اخلاقي دروس ، مذھبي علماء کي تقارير ، ديني محفلوں اور مذھبي حلقوں ميں خدا کے نزديک جانے کے ليۓ نماز ، روزے ، حج ، امر باالمعروف اور نہي المنکر ، خمس ، زکواۃ، ذکر خدا ، مذھي محافل ميں شرکت ، والدين کي خدمت ، زيارات کے سفر ------ وغيرہ وغيرہ پر زود ديا جاتا ہے -
اس بات ميں کوئي شک نہيں ہے کہ مندرجہ بالا عبادات کي بہت زيادہ اہميت ہے اور خدا کي خوشنودي حاصل کرنے کے ليۓ بہت ضروري ہيں مگر بعض ايسے سادہ اور عملي راستے بھي ہيں جن سے ہم غافل ہيں - اس تحرير ميں ہم ان پر بات کرتے ہيں -
1- روز مرّہ کے کام کاج کي انجام دہي کے دوران مثلا برتن دھوتے ہوۓ ، غذا پکاتے ہوۓ ، گھر کے کام سميٹتے ہوۓ ، فيکٹري ميں کام کرتے ہوۓ يا ڈرائيونگ کے دوران خدا کي حمد و ثنا کريں اور اس بات کو ذہن ميں رکھيں کہ خدا کي ياد کے ساتھ ہر کام آپ کي عبادت حساب ہو گي - اس عبادت سے آپ کا خدا کے ساتھ رابطہ استوار ہو گا جس سے آپ کو ذہني ظور پر سکون ملے گا - اس ذہني سکون سے آپ کے اندر جوش اور کام کرنے کي طاقت آۓ گي اور آپ بڑے سکون کے ساتھ اپنے روز مرّہ کے کام انجام ديں گے -
2- ہر روز چند لمحات کے ليۓ تنہائي ميں بيٹھيں اور بڑي خاموشي اور سکون کے ساتھ اپني کاميابيوں پر غور کرتے ہوۓ خدا کا شکر ادا کريں - آپ کي شادي ، نوکري ، گھر ، تعليم ، ياد گار سفر ، بچے ، صحت اور مال و دوست سب کے سب خدا تعالي کي دين ہيں - خدا کي ان نعمتوں پر خوشي کا احساس خود پر طاري کريں اور خدا کا شکر ادا کريں کہ اس نے آپ کو ان تمام نعمتوں سے نوازا - جب آپ ان نعمتوں کا خدا تعالي سے شکر ادا کريں گے تو يہ بھي ايک طرح سے خدا کي عبادت ہو گي اور خدا سے رابطے کا ايک اچھا ذريعہ - ( جاری ہے )
تحریر : سید اسداللہ ارسلان
متعلقہ تحریریں:
عقل خدا کي لازوال نعمت
سفر حج کے ليۓ تياري