• صارفین کی تعداد :
  • 965
  • 11/3/2013
  • تاريخ :

حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

بیت اللہ محسود پر ڈرون حملہ

 تحريک طالبان کا قيام بھي امريکي ايماء پر عمل ميں لايا گيا تھا اور اس گروپ کو امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک نے افواج پاکستان کے  خلاف کيا - بيت اللہ محسود کے بارے ميں کہا جاتا ہے کہ وہ بہت سارے پاکستاني رہنماۆں کے قتل ميں بھي ملوّث تھا - بتايا جاتا ہے کہ ہزاروں بے گناہ اور معصوم انسانوں کو بے رحمي سے ہلاک کرنے کي خوني وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ، حکيم اللہ محسود کو ہلاک کروانے کيلئے خود اس کے دست راست لطيف اللہ محسود نے امريکيوں کو رہنمائي دي، جنہوں نے ايک مغربي ٹيلي ويژن کے ساتھ اس کے خصوصي انٹرويو کا اہتمام کرکے نہايت ہنرمندي کے ساتھ اس کي گاڑي ميں وہ ’’کمپيوٹر چپ‘‘ چپکا دي، جس نے اس کي ہلاکت کا سامان کيا-

وفاقي وزير داخلہ چوہدري نثار علي خان نے کہا ہے کہ امريکي ڈرون حملے سے امن عمل کو دھچکا لگا ہے- حکيم اللہ محسود کا قتل امن کوششوں کا قتل ہے- حملے کے باوجود طالبان سے مذاکرات کي کوششيں جاري رکھيں گے- طالبان بھي صبر سے کام ليں اور امريکي پاليسي کو کامياب نہ ہونے ديں- انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے معاملہ پر سلامتي کونسل کے مستقل ارکان سے رجوع کيا جائيگا- امريکا کيساتھ تعلقات پر نظرثاني کي جائيگي- ساري صورتحال سے سياسي قيادت کو آگاہ رکھا جائيگا اور کابينہ کي دفاعي کميٹي کا اجلاس طلب کيا جائيگا- وزير داخلہ نے يہ باتيں اعليٰ سطح کے اجلاس کے بعد گزشتہ شام پريس کانفرنس ميں کہيں- آل پارٹيز کانفرنس کے بعد انہيں يہ ذمہ داري سونپي گئي تھي کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کئے جائيں اور اس سارے عمل کي نگراني وہ خود کريں اس سارے عمل کے دوران شديد تنقيد کو بھي برداشت کيا ليکن دن رات ايک کر کے اس ايشو پر محنت کي- اس حوالے سے طالبان کي جانب سے کہا گيا کہ انہيں مذاکرات کيلئے باضابطہ دعوت نامہ ارسال کيا جائے- اس حوالے سے ہفتہ کو حکومت کي جانب سے تين رکني وفد ميرانشاہ کيلئے تيار کيا جو دراصل جيد علماء کا وفد تھا تاکہ وہ باضابطہ دعوت نامہ لے کر جائيں اور مذاکرات کے حوالے سے جگہ اور مقام کا تعين کيا جائے- اس سارے عرصہ ميں ميڈيا سے دور رہا اور سر نيچے کر کے کام کرتا رہا ليکن ايک ايسے وقت ميں حملہ کر ديا جب ہم اپنا وفد بھيج رہے تھے جس سے عمل کي ساري کوششوں کو دھچکا لگا ہے- اللہ کرے يہ دھچکا وقتي ہو- ان سات ہفتوں ميں افواج پاکستان، سياسي جماعتوں نے علماء نے بھرپور تعاون کيا ہے- افواج پاکستان نے اپني جانوں کي قربانيوں کے باوجود مذاکراتي عمل کيلئے سياسي قيادت کا ساتھ ديا- پاکستان پيپلزپارٹي نے اپني ليڈر کي جان کي قرباني ديکر مذاکراتي عمل کيلئے ساتھ ديا- عمران خان نے تمام اختلافات اور معاملات کو ايک طرف رکھ کر مذاکراتي عمل کيلئے ساتھ ديا- اے اين پي نے ساتھ ديا- جماعت اسلامي نے رہنمائي کي جس پر سب کے شکرگزار ہيں- ( جاری ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


طالبان اور علاقائي  دہشتگردي

طالبان کي صورت ميں دہشتگرد