حج ، آداب واخلاق الہي کا جلوہ
عبادت و بندگي کي تجلي کا وقت ايک بار پھر آن پہنچا ہے - يہ ذي الحجہ کا مہينہ ہے ، ايک ايسا مہينہ کہ جس ميں لاکھوں خداپسند انسان خود کو آمادہ کرتے ہيں تاکہ ايک بار پھر گوہر ايمان کو اپنے قلوب ميں جلا بخشيں - اس وقت خانۂ خدا کے نزديک خدا پرستوں کا عظيم اجتماع ہو رہا ہے - گويا دنيا بھر کے مسلمانوں کا ايک سيلاب امڈ آيا ہے جو توحيد کے پرچم تلے جمع ہو کر امت واحدہ کا مرقع پيش کر رہے ہيں -
--- لبيک ، اللھم لبيک - - - -
حج کا موسم اور اس کے مناسک کي مرحلہ وار انجام دہي، قدم بہ قدم انسان ميں تبديلي پيدا کرتي ہيں - يہ ايام برائيوں اور گناہوں سے پاک ہونے اور نيکيوں اور اچھائيوں کي سمت قدم بڑھانے کے بہترين ايام ہيں - مسلمہ طور پر وہي حج تعميري اور موثر ہے جس سے حاجيوں کو عميق اور گہرے مفاہيم کا ادراک ہو سکے اور اس سے بہرہ مند ہو سکيں - حج کے مرحلہ وار اعمال و مناسک ، انسانوں کي جان و روح کو تعميري آزمائش ميں ڈالتے ہيں تاکہ وہ اپنے افکار اور رويے ميں گہري تبديلي لا سکيں اور بلا شبہ اس تبديلي کے آثار حج انجام دينے والوں کے اعمال و اخلاق ميں ظاہر ہونے چاہئے-
حج کے عظيم اجتماع ميں زندگي کي نئي تصوير پيش کي جاتي ہے - جو خدا کي عبادت اور پرستش کي آئينہ دار ہوتي ہے اور ظلم و ستم اور جنگ وجدال سے عاري ہوتي ہے - خانۂ خدا کا زائر، خوبصورت معنوي تجربے سيکھتا ہے اس لئے اسکے وجود ميں ہر چيز سے قبل صلح و صفا اور محبت کو حاکم ہونا چاہئے اور پھر اس کي معاشرے کے افراد ميں ترويج کرني چاہيئے - خداوند عالم نے اس روحاني اور معنوي سفر کے لئے چند مراحل قرار ديئے ہيں اور زائر خانۂ خدا کو چاہئےکہ اپني روح کي پاکيزگي اور اپنے اخلاق و رفتار کو بہتر بنانے کے لئے ايک عملي اور تجرباتي کورس انجام دے تاکہ اسلامي اخلاق و آداب سے آراستہ ہوجائے - ( جاري ہے )
بشکریہ اردو ریڈیو تھران
متعلقہ تحریریں:
حج کے اسرار
اسرار حج