• صارفین کی تعداد :
  • 4108
  • 10/7/2013
  • تاريخ :

عورت کي معاشرے ميں اہميت

عورت کی معاشرے میں اہمیت

معاشرے ميں عورت کي صلاحيت (حصہ اول)

عورت کسي بھي معاشرے ميں معاشي ، معاشرتي اور سماجي لحاظ سے اہم کردار ادا کر سکتي ہے -  گھريلو اور ملکي نظام کو چلانے کے ليۓ  خواتين کي صلاحيتوں کو بروۓ کار لايا جانا چاہيۓ -  اس وقت عالم اسلام خاص حالات سے گزر رہا ہے اور اسلامي معاشروں کے حالات کو ديکھتے ہوئے عورتوں کے کاندھوں پر بھاري ذمہ دارياں ہيں اور ضرورت اس امر کي ہے کہ ان کي صلاحيتوں سے بھرپور فائدہ اٹھايا جائے- يہي وجہ ہے کہ ان دنوں عالم اسلام کي خواتين اپني تمام تر صلاحيتوں کو بروئے کار لا کر اپني ذمہ داريوں کو احسن طريقے سے انجام دينے کي کوشش کر رہي ہيں-

قرآن پاک کي آيات ميں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتيں بھي خدا کي مخاطب قرار پاتي ہيں- خواتين کي سرگرميوں کي حد بندي ميں جو فرق اسلام اور مغرب ميں پايا جاتا ہے وہ يہ ہے کہ مغرب يہ چاہتا ہے کہ عورت کو معاشرے ميں ايک عيش پرستي اور اشتہارات و غيره کے لئے بروئے کار لائے- ليکن اسلام اور ايران اسلامي يہ چاہتا ہے کہ خواتين کو ان کي صلاحيتوں نيز جسماني اور نفسياتي  پہلوۆں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارياں سونپي جائيں-

اسلام نے عورت کا  مادي اور معنوي رتبہ متعين کيا ہے- اسي وجہ سے اس رتبے کے لئے کچھ شرائط بھي وضع ہوئي ہيں- جن ميں سے ايک اہم مسئلہ پردہ ہے- پردہ معاشرتي مسائل ميں سے ايک ہے جو معاشرے ميں عورت کو اعلي مقام عطا کرتاہے- اسي طرح معاشرے ميں عورت  اور مرد کے اچھے تعلقات پر تاکيد ہوئي ہے- يہ تاکيد عورت اور مرد کي فطرت اور ان کي ذمہ داريوں کي نوعيت کے مطابق ہے- اچھے اور فطري تعلقات جہاں انساني صلاحيتوں کي نشو ونما کا باعث ہوتے ہيں- وہاں اس امر سے گھرانے اور بچوں کے لئے محبت اور امن کا ماحول پيدا ہوتا ہے- اسي لئے اسلامي تعليمات ميں عورت مہر و محبت کا مرکز ہے اور وہ وقار و تقوي سکھانے والي حيثيت سے جاني پہچاني جاتي ہے- اور يوں اس کي صلاحيتيں بے کار نہيں جاتيں-

مغرب نے مسلمان عورتوں کو اسلامي طرز زندگي  سے ہٹانے کے ليۓ مختلف طرح کے ہتھکنڈے  استعمال  کيۓ ہوۓ ہيں - عورتوں کي غيرسرکاري تنظيوں اين جي اوز کو دشمن ان کے مۆثر ہونے کي وجہ سے غلط استعمال کرنے کي کوشش کر رہا ہے اور ان کے ذريعے عورتوں کو انحطاط کي طرف لے جانا چاہتا ہے- مغرب اس سلسلے ميں بڑے ہم آہنگ انداز سے پيچيدہ طريقے استعمال کرتا ہے- لہذا ضروري ہے کہ دشمن کے ان اقدامات کے مقابل مۆثر قدم اٹھائے جائيں- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

معاشرے ميں عورت کي صلاحيت

کيا خواتين کے لئے بھي بہشتي حور العين ہيں؟