• صارفین کی تعداد :
  • 1676
  • 1/14/2009
  • تاريخ :

یونس خان مرلی دھرن اور مینڈس کا سامنا کرنے کی تیاریوں میں مصروف 

younis-khan

کراچی(روزنامہ جنگ) اسٹار بیٹسمین یونس خان سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے باعث اس ماہ کے آخر میں دوبارہ آسٹریلیا نہیں جا سکیں گے۔ وہ ہوم سیریز میں مرلی دھرن اور مینڈس کا سامنا کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یونس خان نے جنگ کو بتایا کہ جنوبی آسٹریلیا کی طرف سے شیفلڈ شیلڈ کے بقیہ میچ کھیلنے انہیں اس ماہ کے آخر میں آسٹریلیا جانا تھا۔

 

چونکہ 17/جنوری سے قومی ٹیم کا کیمپ شروع ہو رہا ہے۔ اس لیے وہ ون ڈے سیریز کھیل کر آسٹریلیا جائیں گے اور سیزن کے آخری دو سے تین میچوں میں حصہ لیں گے۔ یونس خان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل وہ دوبارہ پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

 

 اس وقت وہ ہوم سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اس بات پر کام کررہے ہیں کہ سیریز کے دوران کس طرح مرلی دھرن اور مینڈس جیسے بولروں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ دونوں کا سامنا کرنا چیلنج سے کم نہیں ہے۔ قومی کوچ انتخاب عالم اور سلیکٹرز دونوں بولروں کے ویڈیو ٹیپس کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ سیریز کے لیے حکمت عملی بنائی  جا سکے ۔


متعلقہ تحریریں:

سری لنکا نے بھارت کو ہرا دیا