• صارفین کی تعداد :
  • 3227
  • 9/12/2013
  • تاريخ :

اسلام کي نظر ميں مرد اور عورت

اسلام کی نظر میں مرد اور عورت

يہاں موضوع اميرالمۆمنين (عليہ السلام) کا يہ ارشاد ہے:

{عقول النساء في جمالهن؛ وجمال الرجال في عقولهم}- (1)

"عورت کي عقل اس کے حسن ميں ہے اور مردوں کا حسن ان کي عقل ميں ہے"-

سوال يہ ہے کہ اس حديث کي روشني ميں کيا عورت پر مرد کي برتري کا اظہار نہيں ہوا ہے؟

اس حديث شريف کے بارے ميں چند نکات کي طرف توجہ دينا مناسب ہوگا:

1- ابتداء ميں اس نکتے کي طرف توجہ دينا ضروري ہے کہ: انسان کي جان کا زيور ايمان ہے جيسا کہ خداوند متعال نے ارشادہ فرمايا ہے:

{حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ}(2)؛

"خداوند متعال نے تمہارے لئے ايمان کو محبوب بنايا ہے اور اسے تمہارے دلوں ميں زينت و آراستگي دي ہے"-

چنانچہ ظاہري خوبصورتيوں سے آگے، جو چيز دلنشيني کو ہم نشيني ميں پائيداري بخشتي ہے اور دوستي اور محبت کو مداومت بخشتي ہے پاکيزگي اور ايمان ہے اور اس لحاظ سے مرد اور عورت کے درميان کوئي فرق نہيں ہے-

2- اميرالمۆمنين (عليہ السلام) اس حديث شريف ميں خواتين کي مذمت و ملامت کے درپے نہيں ہيں بلکہ ممکن ہے کہ عورتوں کي فطري حالت بيان کررہے ہوں- بايں معني کہ عورتيں معمول کے مطابق اپنے حسن و جمال کو زيادہ اہميت ديتي ہيں ليکن مرد معمول کے حالات ميں اپنے حسن و جمال کو کم ہي توجہ ديتے ہيں اور زيادہ تر توجہ تعقل اور دورانديشي کو ديتے ہيں-

بالفاظ ديگر کہا جاسکتا ہے کہ: عورتيں معمول کے مطابق اپنے حسن و جمال کے ذريعے دوسروں کے درميان مقام و منزلت کماتي ہيں اور سربلندي کے ساتھ اپني رائے ظاہر کرتي ہيں اور اپني عقل کو بروئے کار لاتي ہيں؛ حالانکہ بدصورت عورتيں عام طور پر شرمندگي محسوس کرتي ہيں، جيسا کہ مردوں کے لئے غربت اور ناداري کي صورت ميں ايسا ہي احساس لاحق ہوا کرتا ہے-

اميرالمۆمنين (عليہ السلام) بھي اس بارے ميں فرماتے ہيں:

"فَإِنَّ الْفَقْرَ مَنْقَصَةٌ لِلدِّينِ مَدْهَشَةٌ لِلْعَقْلِ دَاعِيَةٌ لِلْمَقْتِ" (3)؛

"غربت و ناداري دين ميں کمي اور عقل ميں سرگشتي اور حيرت کا سبب ہے اور دشمني اور کينہ کي اساس ہے"- (جاری ہے)

 

حوالہ جات:

1- شيخ صدوق، امالي، مجلس 40- معاني الاخبار  ج 2 ص 234-

2- حجرات (49) ، آيه 7-

3- نهج البلاغه، حکمت 319-

 

ترجمہ : فرحت حسین  مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انبياء اور معصومين ميں صرف ايک خاتون! کيوں؟