• صارفین کی تعداد :
  • 8989
  • 8/13/2013
  • تاريخ :

دنيا کا پہلا بولنے والا روبوٹ خلا ميں

دنیا کا پہلا بولنے والا روبوٹ خلا میں

جاپان نے دنيا کا پہلا بولنے والا روبوٹ خلا ميں بھيجا ہے- يہ روبوٹ خلاباز کوچي واکاتا کے ساتھي کے فرائض انجام دے گا، جو نومبر ميں خلا کا سفر کريں گے- كيروبو نام کے اس روبوٹ کو بين الاقوامي خلائي سٹيشن ميں کام کرنے والي خلابازوں کے ليے سامان لے جانے والے راکٹ سے خلا بھيجا گيا-

13 انچ کے كيروبو نے جاپان کے تانےگاشيما جزائر سے پرواز کي- وہ نو اگست کو بين الاقوامي ہوائي سٹيشن پہنچ جائے گا-

كيروبو ايک تحقيق کا حصہ ہے جس کے تحت يہ ديکھا جانا ہے کہ طويل مدت تک اکيلے رہنے والے لوگوں کو روبوٹ کس طرح جذباتي سہارا دے سکتے ہيں-

H2B راکٹ کي لانچنگ کو جاپان خلائي ادارے (جاكسا) نے براہِ راست آن لائن نشر کيا-

اس راکٹ ميں کوئي انسان سفر نہيں کر رہا- يہ خلائي سٹيشن پر کام کرنے والے چھ مستقل خلابازوں کے ليے پينے کا پاني، کھانا، کپڑے اور کام کے اوزار لے کر گيا ہے-

کيروبو کا نام ’اميد‘ اور ’روبوٹ‘ کے ليے استعمال ہونے والے دو جاپاني الفاظ سے بنايا گيا ہے-

اس چھوٹے سے روبوٹ کا وزن تقريبا ايک کلوگرام ہے اور يہ کئي طرح کي جسماني حرکتيں کر سکتا ہے- اس کے ڈيزائن کي ترغيب مشہور ايني ميٹڈ فلم’ايسٹرو بوائے‘ کے مرکزي کردار سے لي گئي ہے-

كيروبو جاپاني زبان ميں بات کر سکتا ہے- وہ واکاتا کے ساتھ ہونے والي گفتگو کو ريکارڈ بھي رکھے گا-

كيروبو مشين اور انسان کے درميان پل کے طور پر کام کرے گا اور کنٹرول روم سے ملنے والے پيغامات خلاباز کو پہنچائے گا- اس کے علاوہ كيروبو کنٹرول روم سے ملنے والے پيغام بھي پہنچائے گا-

اس روبوٹ کے خالق توموتاكا تاكاہاشي نے بتايا: ’كيروبو واتاکا کے چہرے کو ياد رکھے گا تاکہ جب وہ خلا ميں مليں تو وہ ان کو پہچان سکے-‘

وہ کہتے ہيں: ’ميں اميد کرتا ہوں کہ يہ روبوٹ انسان اور مشين کے درميان پل کا کام کرے گا- يا پھر انسان اور انٹرنيٹ کے درميان اور کبھي کبھي انسانوں کے درميان بھي-‘

تاكاہاشي کہتے ہيں کہ سب سے مشکل کام روبوٹ کو خلا ميں کام کرنے کے قابل بنانا تھا-

نو ماہ سے زيادہ وقت تک كيروبو کو قابلِ اعتماد بنانے کے ليے اس پر درجنوں ٹيسٹ کيے گئے-

كيروبو کا ايک جڑواں روبوٹ ميراتا زمين پر ہے- وہ اپنے جڑواں ميں خلا ميں ہونے والي کسي بھي اليکٹرانک رکاوٹ پر نظر رکھے گا-

گذشتہ ماہ مہم کے دوران ميراتا نے کہا تھا: ’ميرے ليے يہ ايک چھوٹا قدم ہے ليکن روبوٹوں کے ليے يہ ايک بڑي چھلانگ ہے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

پرندے اپنے مُردوں کا سوگ مناتے ہيں