• صارفین کی تعداد :
  • 689
  • 8/6/2013
  • تاريخ :

يوم القدس اور ايراني  قيادت

یوم القدس

يوم القدس اور مسلمان (حصّہ اوّل)

يوم القدس اور مسلمان (حصّہ دوّم)

يوم القدس اور مسلمان (حصّہ سوم)

حضرت امام خميني رح روز قدس کي خصوصيات کا ذکر کر تےہوئے فرماتےہيں کہ:

"روز قدس صرف قدس ہي سے مخصوص نہيں ہے بلکہ يہ دن سامراج کے خلاف تمام مظلوم قوموں کي مزاحمت کا دن ہے"

يہ دن امريکہ اور صيہوني سامراج اور ان کے آلہ کاروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے- يہ دن مومنين اور منافقين کو الگ کرنے والا دن ہے- اس دن مستضعفين کو ليس ہوکر مستکبرين کي ناک رگڑ ديني چاہيے- آپ فرماتےہيں يوم قدس وہ دن ہے جس ميں ستم رسيدہ قوموں کي قسمت کا فيصلہ ہو جانا چاہيے- ان دن ستم رسيدہ اور مستضعف قوموں کو مستکبرين کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہيے- جس طرح سے ايران نے قيام کيا اور مستکبرين کي ناک رگڑ دي اسي طرح سے تمام قوموں کو قيام کرنا چاہيے اور اس جرثومہ فساد اسرائيل کو جڑ سے اکھاڑ کر تاريخ کے کوڑے دان ميں پھينک دينا چاہيے- آپ نے فرمايا روز قدس روز اسلام اور روز رسول اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہے-

رہبر معظم و ولي امرالمسلمين آيت الله العظميٰ سيد علي حسيني خامنه اي (ر):

"يوم القدس ايک بين الاقوامي دن ہے، ايسا دن نہيں ہے کہ جو صرف قدس کے ساتھ مختص ہو. يہ دن مستضعفين کے مستکبرين کے ساتھ مقابلے کا دن ہے."

اس سال بھي دارالحکومت تہران ميں عالمي يوم القدس کے جلوس اور مظاہروں ميں شريک اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اپنے ايک بيان ميں آج کے اس دن کو عالم اسلام کا ايک اہم ترين دن قرار ديتے ہوئے کہا کہ عالمي يوم القدس، عالمي بشريت کا ايک ايسا اہم دن ہے کہ جس دن، شيطاني واستکباري محاذ نيست ر نابود ہوگا اور حريت و حقيقت پسند نيک بندے پوري دنيا ميں عدل و انصاف کي برقراري کيلئے اپني جدوجہد اور انتھک کوششوں کا جلوہ پيش کرتے رہيں گے- دارالحکومت تہران ميں عالمي يوم القدس کے جلوس اور مظاہروں ميں شريک اسلامي جمہوريہ ايران کے نومنتخب صدر جناب ڈاکٹر جسن روحاني نے بھي نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ علاقے ميں ايک ايسا زخم موجود ہے جو سالوں سے عالم اسلام کے پيکر پر لگا ہوا ہے اور اس زخم کو جلد سے جلد ختم کئے جانے کي ضرورت ہے- انھوں نے کہا کہ عالمي يوم القدس، اس بات کا مظہر ہے کہ مسلمانان عالم اپنے اس تاريخي حق کو فراموش نہيں کرسکتے کہ وہ ہميشہ ظلم و جارحيت کے مقابلے ميں استقامت و مزاحمت کا مظاہرہ کرتے رہيں گے اور آج کے اسي دن کي بدولت، فلسطيني مسلمانوں کي امنگيں پوري ہوں گي- اسلامي جمہوريہ ايران کے نومنتخب صدر جناب ڈاکٹر جسن روحاني نے تاکيد کے ساتھہ کہا کہ اسرائيل کي خونخوار ماہيت باقي رہنے والي نہيں ہے اور مقبوصہ فلسطين کي غاصب صيہوني حکومت کو بہر صورت منھ کي کھانا ہے اور وہ وقت آئيگا حب اس غاصب حکومت کے حمايتي بھي کھڑے صرف تماشا ديکھيں گے- دارالحکومت تہران ميں عالمي يوم القدس کے جلوس اور مظاہروں ميں شريک اسلامي جمہوريہ ايران کي مجمع تشخيص مصلحت نظام کے سربراہ آيۃ اللہ ہاشمي رفسنجاني نے بھي ايک بيان ميں کہا کہ عالمي يوم القدس کے جلوس اور مظاہروں ميں شرکت اور فلسطين کے مظلوم عوام کي حمايت،ايران کي حکومت اور عوام کي ترجيحات ميں سر فہرست ہے اور تمام اسلامي ملکوں، حکومتوں اور مسلمانان عالم کي جانب سے اسي بات کا متحدہ مظاہرہ، عالمي يوم القدس کے ثمرات ميں اہم کردار ادا کرسکتا ہے- انھوں نے کہا کہ اس دن سے ان تمام مسلمانوں کو حوصلہ ملتا اور ان ميں نيا جذبہ پيدا ہوتا ہے جو مظالم کا سامنا کررہے ہيں-

قابل ذکر ہے کہ عالمي يوم القدس کے جلوس اور مظاہرے اور وسيع پيمانے پر ريلياں، دنيا کے مختلف اسلامي و غير اسلامي ممالک خاصطور سے مختلف يورپي ملکوں ميں نکالي گئيں- مختلف اسلامي ملکوں منجملہ عراق، لبنان، شام، بحرين، فلسطين، آذربائيجان، ملائيشياء، انڈونيشياء اور مختلف ديگر ملکوں ميں بھي عالمي يوم القدس کے جلوس نکالے گئے اور ان ملکوں کے عوام نے وسيع پيمانے پر شرکت کي- جبکہ بحرين کي آل خليفہ حکومت کي سيکيورٹي فورسيز نے مظاہرين کو سرکوب کيا- عالمي يوم القدس کي مناسبت سے پڑوسي ملک پاکستان ميں بھي مختلف شہروں کي فضا امريکا اور اسرائيل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھي- جبکہ ہندوستان سے بھي ايسي ہي رپورٹيں موصول ہوئي ہيں -(ختم ہوا)

 

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

پاکستان اور ايران  گيس پائپ لائن

عالمي طاقتيں جمہوريت کي دشمن