• صارفین کی تعداد :
  • 3838
  • 7/31/2013
  • تاريخ :

روزہ اور تپسيا ميں فرق

روزہ اور تپسیا میں فرق

لفظ "رياضت" لغت ميں کئي معاني ميں استعمال ہوا ہے:

1- اپنے آپ يا کسي اور کي تہذيب نفس اور اصلاح کے لئے رنج و مشقت برداشت کرنا؛

2- تمرين و مشق؛

3- سعي و کوشش؛

4- گوشہ نشيني اور لذتوں سے پرہيز اور عبادت کے ساتھ- (1)- اور اصطلاح ميں رنج و مشقت برداشت کرنا اور جسماني لحاظ سے اپنے آپ کو محدود کرکے اس کے عوض روحاني قوتوں کا حصول-

رياضت کي قسميں

ايک زاويئے سے رياضت کو دو قسموں ميں تقسيم کيا جاسکتا ہے:

1- رياضت مطلقہ، ديني تعليمات سے قطع نظر؛

2- رياضت ديني تعليمات اور شرعي معيارات کي حدود ميں-

ان دو رياضتوں ميں کئي حوالوں سے فرق ہے:

يکم: رياضت بمعني مطلق سے مراد يہ ہے انسان کسي بھي ممکنہ راستے سے مشقت سے دوچار کردے تا کہ روحاني پہلوں ميں بعض قوتيں اور صلاحيتيں حاصل کرے؛ اور اس بات کا لحاظ نہ رکھے کہ کيا يہ عمل شرعي احکام اور ديني اصولوں کے مطابق صحيح ہے يا نہيں- اسي بنا پر ہندوستاني مرتاض جو شريعت الٰہيہ کو مدنظر رکھے بغير مشقتيں اٹھاتے ہيں اور اپنے مقصد کے حصول کے لئے ہرقسم کا عمل انجام ديتے ہيں! ان کے لئے فرق نہيں پڑتا کہ يہ اعمال شرعي لحاظ سے حرام ہوں يا انساني کرامت و وقار کے منافي ہوں؛ کيونکہ ان کا خيال ہے کہ فلان عمل روح اور ارادے کو تقويت پہنچاتا ہے- حالانکہ روزے کي طرح کي ديني رياضتوں ميں انسان کسي صورت ميں بھي دين اور شريعت کے دائرے سے خارج نہيں ہوتا اور ہر قسم کي قوت و صلاحيت اس کے لئے پسنديدہ نہيں ہے- وہ احکام الہي کے مطابق روزہ رکھتا ہے؛ کيونکہ ديني احکام کا فلسفہ يہ ہے کہ انسان اپنے آپ کو اللہ کي بندگي کے زمرے ميں قرار دے اور يہ عبوديت اس کو قرب الہي کے مقام پر فائز کرے- پس شرعي اور غير شرعي رياضتوں کے اثرات مکمل طور پر مختلف ہيں-

 

حوالہ جات:

1- فرهنگ معين-

 

 

ترجمہ: محمد حسین حسینی


متعلقہ تحریریں:

روزہ کي اہميت اور فضيلت کے بارے ميں چند احاديث

ماہ رمضان کي برکت اور قرآن پڑھنا