خواف ايک تاريخي شھر
خواف؛ سرزمين تاريخ و موسيقي (حصّہ اوّل)
آج بھي اس علاقے ميں زيادہ تر لوگوں کا پيشہ کھيتي باڑي اور مويشي پالنا ہے - يہاں پر ہونے والي فصلوں ميں جو ، کپاس ، گندم ، حقندر وغيرہ معروف ہيں - اس علاقے کا دھي ، مکھن ، کشک اور دوسري کھانے پينے کي اشياء بہت معروف ہيں - اس علاقے سے لوہے کا پتھر بھي دريافت ہوا جو خليج فارس ميں ايک قيمتي معدني دولت حساب ہوتي ہے - جس چيز نے لوگوں کے ذہنوں ميں آج بھي اس علاقے کي اہميت کو زندہ رکھا ہوا ہے وہ يہاں کي موسيقي ہے - استاد عثمان محمد پرست اور مرحوم استاد حسين سمندري اس شہر کے مشہور موسيقار ہيں - اس علاقے کي موسيقي کا ايک خاص حسن ہے اور اس موسيقي کو ايک خاص طرز پر بجايا جاتا ہے جس ميں دوتار استعمال ہوتے ہيں - اسي طرز پر ترکي اور کردي زبانوں کي علاقائي موسيقي بھي بجائي جاتي ہے - ترکمان بھي بعد ميں اسي طرز کي موسقي سے آشنا ہو گۓ -
يہاں پر دوتار والي موسيقي کے ليۓ جو آلہ استعمال ہوتا ہے اگر ہم اس کي ساخت کے بارے ميں بات کريں تو يہ کيسہ نما ہے اور اس کا ہينڈل لمبا اور باريک ہوتا ہے جس پر دو تاريں لگي ہوتي ہيں - اس ساز کو ہاتھوں کے ناخن سے بجايا جاتا ہے -
اگر آپ دوتار والي موسيقي کے شوقين ہيں اور اس موسيقي کي آپ کو جستجو ہے تو لازمي طور پر خواف ميں جائيں اور کچھ دير کے ليۓ اس جگہ کا بھي دورہ کريں جہاں پر اس موسيقي کے آلات بناۓ جاتے ہيں - يہاں پر دستکاري کي صنعت بھي اپنے عروج پر ہے مگر يہاں کے بہت سارے لوگوں کا ايک پيشہ موسيقي کے آلات بنانا بھي ہے -
شہر خواف کے روايتي بازار ميں ہاتھ سے بني ہوئي بہت ساري اشياء پر آپ کي نظر پڑے گي اور يہ وہ اشياء ہونگي جو بہت کم جگہوں پر دستياب ہوتي ہيں - وہ افراد جو ہاتھ سے بني ہوئي اشياء ميں دلچسپي رکھتے ہيں ہو اس شہر کا ضرور دورہ کريں -
اس شہر کا ايک مشہور دستکار ايک 72 سال کا بوڑھا ہے جو پچھلے سال سے اس پيشے سے وابستہ ہے - جب کبھي آپ مشھد مقدس ميں زيارت کے ليۓ جائيں تو مشھد مقدس کے ارد گرد تاريخي مقامات کا دورہ کرنا نہ بھوليں -
تحرير و ترجمہ : امیر رضا آفتابی
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحریریں:
زنجان کا سب سے بڑا پل
خواف؛ سرزمين تاريخ و موسيقي