پاکستان ميں طالبان کے ہاتھوں ايک اسکول تباہ
پاکستان کے مغرب ميں ايک گورئمنٹ پرائمري اسکول کو تباہ کرديا گيا ہے - موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے خيبر پختونخواہ کے شہر بنوں ميں گورنمنٹ گرلز پرائمري اسکول ميں شدت پسندوں نے دہماکا کرديا - دہماکے سے اسکول کي عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا - پاکستان کي پوليس کے مطابق ميريان کے علاقے ميں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمري اسکول فضل ولي منديو ميں دہماکا خيز مواد نصب کيا تھا ، جس کے پھٹنے سے اسکول کي عمارت کو نقصان پہنچا تاہم کوئي جاني نقصان نہيں ہوا - پوليس نے اس واقعے کي تحقيقات شروع کردي ہے -
متعلقہ تحریریں:
کراچي ميں گارمنٹس کي فيکٹري ميں لگي آگ
نواز شريف نے اپني جيت کا دعوي کرديا