ہماري زندگي ميں وراثتي اثرات
بچے اپنے والدين کے مشابہ کيوں ہوتے ہيں يا بہن بھائيوں کي شکليں آپس ميں کيوں ملتي جلتي ہيں ؟
يہ وہ عام سے سوالات ہيں جو اکثر اوقات ايک عام انسان کے ذہن ميں گردش کرتے رہتے ہيں - آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ پوليس نے کسي ملزم کو اس کي انگليوں کے نشانات کي بنا پر مجرم ثابت کيا - آج کي جديد دنيا ميں ڈي اين اے کے ذريعے کسي ايک خاندان کے افراد کي تشخيص کي جا سکتي ہے - کسي ايک ہي خاندان کے افراد کي آنکھوں کا رنگ نسل در نسل ايک جيسا کيوں رہتا ہے ؟ بعض خاص طرح کي بيمارياں ايک ہي خاندان کے زيادہ تر افراد ميں ہي کيوں پائي جاتي ہے ؟ پودے ، جانور اور انسان سب ہي جاندار ہيں مگر ان ميں بنيادي فرق آخر کہاں پر ہے ؟ ان سب باتوں کا جواب طبي علوم کا ايک شعبہ ديتا ہے جسے ہم سائنسي زبان ميں "جينيٹکس " کہتے ہيں - ميڈيکل کے اس شعبے کو ہماري جديد دنيا ميں بہت زيادہ اہميت ہے اور دن بدن اس شعبے ميں ترقي کي وجہ سے انسان کو درپيش بہت سے مسائل حل ہوتے نظر آ رہے ہيں -
جينيٹکس ميں ترقي کي وجہ سے انسان نے بہت سي جان ليوا اور پيچيدہ قسم کي بيماريوں سے نجات حاصل کر لي ہے - اس علم کے ذريعے ڈاکٹر اور سائنسدان جراثيم کے بنيادي خليہ کا پتہ لگا ليتے ہيں اور پھر اس خليہ کو مارنے کے ليۓ ايک خاص طرح کي دوائي تيار کي جاتي ہے جو انساني جسم کے دوسرے خليوں کو نقصان پہنچاۓ بغير اس جراثيم کو ختم کر ديتي ہے -
اس شعبے نے انساني معاشرے سے جرائم کو ختم کرنے ميں بھي بہت کليدي کردار ادا کيا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اکثر و بيشر انگليوں کے نشانات کے ذريعے مجرموں کو ڈھونڈتے ہيں -ليسٹر يونورسٹي کے سر آيلک جيفرےس ني ڈي- اين- اے فنگر پرنٹنگ کو 1983 ميں ايجاد کيا.
اس ترکيب کے نريعے ہرانسان کو اس کے ڈي- اين- اے سے پهچانا جا سکتا ہے - ڈي اين اے ايک ايسا بنيادي ڈھانچہ ہوتا ہے جسے ميں آمينو ايسڈ کي ايک خاص ترتيب ہوتي ہے اور يہ ترتيب ہر انسان ميں مختلف ہوتي ہے - جرم ہونے کے مقام پر اگر مجرم کا خون يا جسم کا بال مل جاۓ تو اس کے ذريعے سے مجرم کو ڈي اين اے ٹيسٹ کے ذريعے باآساني ڈھونڈھا جا سکتا ہے - ( جاري ہے )
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحریریں:
علم طب ميں مسلمان طبيبوں کا حصّہ
جسماني صحت اور پيدل چلنا