سيد محمود گلابدرہ ايک اہم ادبي شخصيت
مرحوم گلابدرہ اي کے حالات زندگي (حصّہ اوّل )
انقلاب کے زمانے ميں انقلابي سرگرميوں کو تحرير کيا اور اس دور ميں پيش آنے والے واقعات کو ناول کي صورت ميں لکھا - ان داستانوں کو ميں نے سن 1358 ہجري شمسي ميں شائع کيا -انقلاب سے قبل بھي ميري چار کتابيں بنام سگ کوره پز، اباذر نجار، پر کاه اور ايک روسي مصنفين کا ترجمہ شدہ مجموعہ شائع ہو چکے تھے - سن 1362 ہجري شمسي کو سويڈن چلا گيا اور اس کے بعد وہاں آنے جانے کا سلسلہ جاري رہا - ايران اور عراق کے درميان ہونے والي دس سالہ جنگ کے دوران ميں نے جنگ ميں حصّہ ليا اور اپنے وطن کي حفاظت کے ليۓ ميدان جنگ ميں سرگرم رہا - جنگ کے دوران بھي ميں نے جنگ کے متعلق چار داستانيں تحرير کيں -
اب ميري عمر 67 سال ہے مگر ميں ابھي تک لکھتا ہوں - زندگي کے تمام پہلوۆں ميں بڑي دلچسپي ليتا ہوں - اپني جسماني صحت کو متوازن رکھنے کے ليۓ ابھي تک کوہ پيمائي کرتا ہوں - ماضي ميں ہندوستان اور نيپال ميں واقع کوہ ہماليہ پہاڑوں پر گيا ہوں - اس کے علاوہ يورپ اور امريکہ کے معروف پہاڑي سلسلوں پر بھي گيا ہوں - ان دنوں ميں تنہائي کي زندگي گزار رہا ہوں - بعض اوقات کتاب کو چھپوانے کے ليۓ دے ديتا ہوں اور بعض کتابوں کو شائع نہيں کرتا ہوں - ميرے 9 ناول شائع نہيں ہوۓ ہيں اور ان ميں سے ايک ناول بہت لمبا ہے جسے ابھي تک مکمل کر رہا ہوں - اس ناول کو ميں نے سن 1341 ہجري شمسي ميں شروع کيا تھا مگر بعض وجوہات کي بنا پر ابھي تک يہ ناول نامکمل ہے - ميں اس عمر ميں لکھتا ہوں اور ميرا دل کرتا ہے کہ مجھ سے جتنا بھي ہو سکے لکھتا رہوں - بہت ساري داستانوں کو پورا کرنا چاہتا ہوں مگر بڑھاپا ، مجبورياں اور ميري آوارگي ميري چاہت کي راہ ميں حائل ہو رہي ہے - ميں نے اپني ساري زندگي محنت اور مشقت کو اپناۓ رکھا ہے - بچپن سے مجھے کام کرنے کي عادت ہے - جب ميں سکول ميں تھا اس وقت بھي گرميوں کي چھٹيوں ميں کام کاج کرکے اپنے ليۓ کئي مہينوں کا پيسہ کما ليتا تھا - اس وقت بوڑھا ہو چکا ہوں مگر پھر بھي خود کو فعال رکھا ہوا ہے - ميرے دو بيٹے اور دو پوتے مجھ سے دور رہتے ہيں جن کي دوري کي وجہ سے کبھي کبھار ميں غمزدہ ہو جاتا ہوں - ميري 28 کتب چھپ چکي ہيں اور 8 سے 9 کتابيں ابھي چھپنا باقي ہيں - ميں اس اميد کے ساتھ خوشي کا احساس کرتا ہوں کہ ميري تحريروں سے دوسروں کو فائدہ پہنچتا ہے -
سيد محمود گلابدرہ اي نے فارسي ادب کے ليۓ خاطر خواہ کام کيا اور خود کو ايران کي ايک اہم ادبي شخصيت کے طور پر منوايا - اب وہ اس دنيا ميں نہيں رہے مگر ان کي تحريريں اب بھي ان کي ياد تازہ کر رہي ہيں - ( ختم شد )
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
رومي کے حالات زندگي
وحشي بافقي يزدي