• صارفین کی تعداد :
  • 6204
  • 6/5/2013
  • تاريخ :

ايران ميں اسلامي دور حکومت کي طب

ایران میں اسلامی دور حکومت کی طب

روايتي طب کي تاريخ (حصّہ اوّل )

روايتي طب کي تاريخ (حصّہ دوّم )

ايران ميں تاريخ کے مختلف حصوں ميں نامور طبيب اور مححق لوگوں نے جنم ليا جنہوں نے اپني محنت اور علم کے بل بوتے پر طب کے ميدان ميں بہت نام کمايا -  اسلامي دور حکومت ميں بھي ايران نے طبي ميدان ميں بہت ترقي کي -  اس دور ميں ساسانيوں کا سارا ورثہ مسلمانوں کے حوالے ہو گيا- جب عربوں نے ايرانيوں پر قابو پايا تو ساساني سلطنت کا شيرازہ  بکھر گيا اور عربي زبان ايران ميں پھيل گئي - اسي دور ميں طب کي کتابوں کا بہت اچھا ترجمہ اور تاليف کا کام ہوا  اور يہ کام  علم طب کے ليے ايک  عظيم خدمت تھي- معاشرے کے صاحب حيثيت لوگوں کي حوصلہ افزائي کي بنا پر بہت ساري علمي، فلسفہ، طب اور تاريخ سے متعلق  کتابوں کا عربي زبان ميں ترجمہ کيا گيا-

کچھ مصنف يوناني زبان سے ترجمہ کرتے اور کتابوں کو پڑھ کر ايک نئي کتاب لکھتے تھے ، کبھي کبھي  نئي کتاب کو نظم کي صورت ميں  بھي لکھتے تھے اور اسي طرح وہ طب کے عالم کے خادم بن گئے-

مشرقي  ملکوں کے طبيبوں نے علم طب کو پھيلانے اور مکمل کرنے  ميں اہم کردار ادا کيا  اور اسلامي طب ميں ايرانيوں کا حصہ سب سے زيادہ  اہم  ہے -

بقراط  اور جالينوس کے سب سے اچھے طالبعلم مسلم طبيب تھے - ان کے طالبعلم بعد ميں اپنے اساتذہ کي کتابوں پر تنقيد اور جائزہ ليتے رہے- ان کے طالبعلموں  ميں سے سب سے اہم محمد زکريا  رازي،   شيخ ابو علي سينا، اسماعيل جرجاني اور ابن رشد قرطبي تھے-  کہا جاتا ہے کہ بقراط نے طب ايجاد کيا، جالينوس نے طب کا احياء کيا،رازي نے متفرق سلسلہ ہائے طب کو جمع کيا اور ابن سينا نے تکميل تک پہنچايا-

محمد زکريا  رازي  (864ء  - 925ء)

محمد زکريا  رازي ممتاز مسلمان طبيب اور فلسفي اور  ماہر علم نجوم  اور کيميا تھے-  وہ  جواني ميں کيميا گري کے فن کے دلدادہ تھے، ان کا خيال تھا کہ کيمياگري سے وہ کم قيمت دھاتوں کو سونے ميں بدل کر بہت سے   پيسے کما کر امير بن جائيں گے- کيميا گري کے زمانے ميں ان کي دوستي ايک دوا فروش سے ہوئي اور رفتہ رفتہ اسي دوا فروش سے دوستي کي وجہ سے ان کو طب کے علم سے دلچسپي ہو گئي-  ( جاری ہے )

 

تحریر : مھدیہ نژاد شیخ

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 

متعلقہ تحریریں:

روزہ کے سائنسي انکشافات

ايسپرين کے استمعال سے اموات ميں کمي