کندلوس کا سفر
کندلوس ايک خوبصورت ديہات کا نام ہے جو البرز کے دامن ميں واقع ہے - اس ديہات ميں گھروں کو بڑے منفرد انداز ميں بنايا گيا ہے جس ميں لکڑي کا استعمال کثرت ہوا ہے - گھروں کے دروازے اور چھتيں لکڑي کي بني ہوئي ہيں جنہيں «کله چو» کہا جاتا ہے - اس ديہات ميں اخروٹ کے درخت وافر پاۓ جاتے ہيں جو اس ديہات کي خوبصورتي ميں مزيد اضافہ کرتے ہيں -
کندلوس کا يہ ديہات صرف اپنے قدرتي حسن کي وجہ سے ہي مشہور نہيں ہے بلکہ يہاں پر ثقافتي مراکز بھي موجود ہيں جن کي بدولت يہاں پر سياحوں کي بڑي تعداد آتي رہتي ہے - اس ثقافتي مرکز نے ايران کے شمالي صوبے مازندران کو سياحتي لحاظ سے نماياں کر رکھا ہے - اس تاريخي اورسياحتي مرکز کو سن 1367 ہجري شمسي ميں علي اصغر جہانگيري نے برسوں کي محنت کے بعد بنوايا اور اس کي تعمير کا بنيادي مقصد علاقي ثقافت اور ہنر کا فروغ تھا -
اس ديہات کي گلياں خم کھاتي ہوئي اور ہلکي سي ڈھلوان کے ساتھ ايک عجيب سا منظر پيش کرتي ہيں - اس ديہات ميں قديم گھروں کي دو منزليں ہيں اور ان کي چھتيں شيرواني طرز کي بنائي گئي ہيں - گھروں کي ديواريں مٹي سے بنائي گئي ہيں اور ان ميں لکڑي کي کھڑکياں اور سادہ انداز ميں معماري اس کي خوبصورتي کو چار چاند لگاۓ ہوۓ ہيں - اس ديہات کي جديد عمارات کو کھوٹھيوں کي طرح بنايا گيا ہے اور يوں يہ ديہات قديم اور جديد عمارات کا ايک حسين امتزاج دکھائي ديتا ہے -
سب سے پہلي چيز جو اس ديہات ميں سياحوں کي توجہ کا مرکز بنتي ہے وہ طبي جڑي بوٹياں ہيں جنہيں مختلف طرح کي بيماريوں کے علاج کے ليۓ استعمال کيا جاتا ہے - يہ جڑي بوٹياں اس ديہات ميں داخل ہونے سے پہلے ہي نظر آتي ہيں - اس کے بعد سڑک دو حصوں ميں تقسيم ہو جاتي ہے - ايک سڑک نيچے کي طرف چشمے کو جاتي ہے اور دوسري اوپر پارک کي طرف - پارک سے ذرا اوپر جائيں تو کندلوس کے ميوزيم تک پہچ جائيں گے - اس ميوزيم کا شمار ايران کے اہم ميوزموں ميں ہوتا ہے - ( جاری ہے )
شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
صحرا ميں ايک بہشت
شيراز کي بنياد اسلام کے زمانے ميں پڑي ہے