اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير کي نواز شريف سے ملاقات
ريڈيو تھران کي ايک رپورٹ کے مطابق پاکستان ميں متعين اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير علي رضا حقيقيان نے مسلم ليگ نون کے سربراہ مياں محمد نواز شريف سے ملاقات کی اور انہيں انتخابات ميں کاميابي پر مبارکباد پيش کي- اسلام ٹائمز کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير علي رضا حقيقيان نے رائے ونڈ فارم ہاۆس ميں مسلم ليگ نون کے سربراہ مياں محمد نواز شريف سے ملاقات ميں پاک ايران تعلقات پر تبادلہ خيال کيا ۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاک ايران گيس پائپ لائن منصوبے پر بھي بات چيت کي ۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير نے نون ليگ کے سربراہ کو مکمل تعاون کا يقين دلايا اور کہا کہ ايران پاکستان ميں توانائي کے بحران کے حل کے ليے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اس موقع پر مياں محمد نواز شريف نے کہا کہ پاکستان ايران سميت تمام پڑوسي ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، انکي حکومت پڑوسي ممالک سے قريبي تعلقات کو مزيد فروغ دے گی ۔
متعلقہ تحریریں:
نواز شريف نے اپني جيت کا دعوي کرديا
پاکستان اور ايران گيس پائپ لائن
ايران ميں صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور