• صارفین کی تعداد :
  • 8713
  • 4/13/2013
  • تاريخ :

ايران کے اسلامي انقلاب سے جہاد  کي مدد

ایران

ايران کا اسلامي انقلاب اور اسلامي  جوش

دنيا ميں مثالي مذھبي انقلاب

ايران کا اسلامي  انقلاب اور اسلامي معاشرہ

استکبار سے لڑائي

 لبنان ميں موجود حزب اللہ نے ايران کے انقلابي لوگوں کي آزادي خواھي سے درس لے کر صھيونستي رژيم کے مقابلے ميں لبنان کي آزادي کو  محفوظ رکھنے کي کوشش کي - شام کے قائدين نے بارھا اعلان کيا ہے کہ ہم نے اسرائيل کي غاصب قوت کے سامنے کھڑے ہونے کا درس ايران کے انقلاب سے حاصل کيا ہے - افغاني جنگجو ايران کے اسلامي انقلاب سے رہنمائي حاصل کرکے روس کو اپني سرزمين سے باہر کرنے ميں کامياب ہوۓ اور اپني آزادي  حاصل کي -

  انقلابي  طرز پر ايران کي سياسي ، معاشي ، ثقافتي اور فوجي آزادي  جنگ کي ايک مثال ہے کہ جس سے متاثر ہو کر عراق ، سوڈان ، فلسطين  وغيرہ کے لوگ مسلط قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہيں - يہ بہت حيرت انگيز بات ہے کہ وہ اپنے اوپر مسلط طاقتوں کے خلاف وہي اسلامي انقلاب کا نعرہ ( امريکہ مردہ باد ) ، ايران کے رضاکاروں کي طرح  ہلکے ہتھياروں  کا استعمال  اور علامت، ( خدا پر توکل ) کے بھروسے پر لڑتے ہيں اور يہي وہ بات ہے جو استکبار کو ايران کے اسلامي انقلاب کي طرز کے چند مزيد کاميابيوں کے خوف  سے پريشان کرتي ہے -  (43)

انقلاب اسلامي ايران اور اسلامي بيداري کے باہمي رابطے سے جو نتائج ہمارے سامنے آتے ہيں  وہ متعدد اور فراوان ہيں جيسے -

1- اگرچہ اسلامي بيداري کي جڑيں کم از کم سو سال پراني ہيں مگر اس کي وسعت اور ترقي ميں  اسلامي انقلاب نے بہت ہي کليدي کردار ادا کيا ہے -

2- اسلامي بيداري پر اسلامي انقلاب کے اثرات کي مختلف اطراف سے تائيد ہوتي ہے - مثلا

امام خميني رح کے بيانات اور ان کي تفصيلات سے اور اسي طرح آخري دہائيوں ميں اسلامي واقعات ميں اضافہ، اسلامي بيداري پر اسلامي انقلاب کے اثرات کو ظاہر کرتے ہيں - يہ ايسے وقت ميں ہے کہ اسلامي انقلاب نے بار بار اعلان کيا ہے کہ انقلاب کو جاري کرنے کي کوشش کرنے ميں نہيں ہے بلکہ وہ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ انساني فطرت اور وحي الھي سے رابطہ کے ليۓ اسلامي انقلاب کے پيغامات کو فيزيکلي مفھوم ميں جاري کرنے کي ضرورت نہيں ہے -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان