استکبار سے لڑائي
اسلامي انقلاب ايران کے متعلق مغربي نظريہ دانوں کي خوش فہمي
ايران کا اسلامي انقلاب اور اسلامي جوش
دنيا ميں مثالي مذھبي انقلاب
ايران کا اسلامي انقلاب اور اسلامي معاشرہ
اسلامي انقلاب نے استقلال کو اہم ترين ترقي کا اصول اور وابستگي کو پسماندگي کي بنيادي وجہ قرار ديا ہے اور اس بارے ميں متعدد بار قوموں ، تيسري دنيا کي حکومتوں اور اسلامي دنيا کو خطرات سے آگاہ کيا ہے - امام خميني رح اس بات پر يقين رکھتے تھے کہ اسلام صنعتي ، زرعي ، دفتري ، معاشي اور ثقافتي وابستگي کا مخالف اور منکر ہے البتہ فکري وابستگي کو ہر طرح کي وابستگي سے اہم جانتے تھے اور اسے دوسري وابستگيوں کا منبع حساب کرتے تھے اور خبردار کرتے تھے کہ استقلال اور وابستگياں قابل جمع نہيں اور جب تک معاشرے کے ہر حصّے ميں استقلال نہ ہو کسي بھي ملک کو آزاد ملک قرار نہيں ديا جا سکتا ہے - (40)
امام خميني رح کي کوششوں سے کہ جن کا آغاز ايران کے امريکي تسلط سے آزادي کے ساتھ ہوا ، بين الاقوامي طاقتوں کے مقابلے ميں کمزور قوموں ميں جرآت اور خوداعتمادي پيدا کرنے ، ظالم بتوں کو توڑنے اور انسانوں کو واقعي طاقت دلا کر معنوي اور الھي ارزشوں سے آگاہي پيدا کرنے ميں مدد ملي - (41)
رھبر مقام معظم کے اعتقاد کے مطابق اسلامي انقلاب کي آزادي کي چاہت اس طرح سے اثر انداز ہوئي ہے کہ اس نے بعض کو اعتراف کرنے پر مجبور کر ديا ہے - مثال کے طور پر مشرقي ايشيا ميں واقع ايک ملک کے سربراہ نے اسلامي ممالک کے ايک اجلاس ميں رہبر سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس کے ملک ميں غربت کي وجہ ملک ميں موجود سرمايہ کي صھيونستي اور امريکي سرمايہ داروں سے وابستگي ہے - رہبر مقام معظم اس نتيجہ پر پہنچے کہ جب استکبار اپنے فائدے کو واجب جان ليتا ہے پھر نہ کسي قوم ، نہ معيشت ، نہ ثقافت ، نہ لوگوں اور نہ ہي کسي پر رحم کرتا ہے - (42)
آج اس بات ميں ذرا بھي شک باقي نہيں رہا ہے کہ ويزويلا کي حکومت اور عوام اسلامي انقلاب سے متاثر ہو کر امريکہ کے مقابلہ ميں اٹھ کھڑي ہوئي ہے - کاسترو نے بھي اسلامي جمہوري ( اسلامي انقلاب سے حاصل شدہ ) نظام کے حق ميں آواز بلند کي ہے اور امريکہ کے مقابلے ميں انقلاب کي حمايت جاري رکھے ہوۓ ہے -
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان