اسلامي انقلاب کے خواتين پر اثرات
ايران ميں عظيم اسلامي انقلاب
اسلامي انقلاب کے اسلامي بيداري پر پڑنے والے اثرات پر دلائل
ايران کے اسلامي انقلاب کے اثرات
مسلمانوں پر اسلامي انقلاب کے اثرات کي سچائي
صرف اسلامي ممالک کي خواتين نے ہي انقلابي خواتين سے رہنمائي لے کر خود کو خواب غفلت سے بيدار نہيں کيا بلکہ دسيوں ہزار مغربي خواتين اسلامي اخلاق اور ثقافت سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوئيں - مثال کے طور پر ايک سو ہزار کے قريب جرمن لوگوں نے اسلام قبول کيا جن ميں سے تقريبا نصف خواتين تھيں - يہ خواتين نومسلم امريکي خواتين کي مانند نہ صرف اسلامي حجاب کا خيال رکھتي ہيں بلکہ اپنے کھانے پينے کے دوران بھي اسلامي طريقوں پر عمل پيرا ہيں - حتي وہ ٹي وي پر نشر ہونے والے پروگراموں پر بھي دھيان ديتي ہيں اور ايسے پروگرام ديکھنے سے پرہيز کرتي ہيں جو اسلام کے خلاف ترتيب ديۓ گۓ ہوں يا اخلاقيات سے گرے ہوۓ ہوں - ايسي خواتين ايک دوسرے کے گھروں ميں جا کر يا گھر سے باہر کسي جگہ پر اکھٹي ہوتي ہيں اور اجتمائي سرگرميوں ميں خود کو مصروف رکھتي ہيں - (9)
بعض لوگ ايراني خواتين کي بيداري کے اسلامي بيداري پر پڑنے والے اثرات کو شک کي نگاہ سے ديکھتے ہيں ليکن ايک جرمن اخبار نے اس بارے ميں ايک قابل قبول وضاحت پيش کي ہے - وہ پہلے سوال کرتا ہے کہ اسلامي بيداري اور حجاب کي حمايت 1960 ء کي دہائي سے پہلے کيوں نہيں تھي ؟ اس کے بعد اس کا جواب يوں ديتا ہے کہ ہميں يہ کہنا چاہيۓ کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد ايراني خواتين کا حجاب اس ميں دخل انداز ہوا - حقيقت ميں اس وقت دنيا کے تمام حصوں اور بالخصوص اسلامي ممالک ميں خواتين اسلامي روايت کو زندہ کرنے ميں مصروف عمل ہيں جبکہ ايران ميں آنے والے اسلامي انقلاب سے پہلے ايسا کچھ بھي نہيں تھا - (10)
اسلامي لبادہ : اسلامي انقلاب نے عورت کي جو تصوير کشي کي ہے اس نے دو اہم اثرات چھوڑے ہيں - پہلا يہ کہ دنيا يہ جان گئي ہے کہ ايران کي مسلمان خاتون گھر کي چارديواري تک محدود نہيں ہے - کينيڈا کي ايک خاتون بنام ڈينيل کشار کہتي ہيں کہ ايراني خواتين کے متعلق بيروني ممالک کے لوگوں کے ذہنوں ميں جو نقشہ کھينچا ہوا ہے وہ بہت غلط ہے مغربي ممالک کے لوگ يہ خيال کرتے ہيں کہ شايد ايراني خواتين معاشرتي معاملات ميں فعال نہيں ہيں اور گھر کي چارديواري تک محدود ہيں اور صرف خانہ داري ميں ہي مشغول رہتي ہيں - (11)
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان